راولپنڈی بم دھماکے میں بھارتی خفیہ ایجنسی ملوث شواہد مل گئے

دھماکے کے تانے بانے بھارت سے ملتے ہیں، سی ٹی ڈی سمیت دیگر ادارے مزید تحقیقات کررہے ہیں، ذرائع


June 13, 2020
دھماکے کے تانے بانے بھارت سے ملتے ہیں، سی ٹی ڈی سمیت دیگر ادارے مزید تحقیقات کررہے ہیں، ذرائع (فوٹو : ایکسپریس)

راولپنڈی صدر بازار بم دھماکے میں بھارت کی خفیہ ایجنسی ملوث نکلی جس کے تحقیقاتی اداروں کو شواہد بھی مل گئے۔

ذرائع کے مطابق راولپنڈی صدر بازار بم دھماکے میں دشمن خفیہ ایجنسی ملوث نکلی، بم دھماکے کے تانے بانے بھارت سے ملتے ہیں، تفتیشی اداروں کو بھارتی خفیہ ایجنسی کے ملوث ہونے کے شواہد بھی ملے ہیں۔

یہ پڑھیں : راولپنڈی کینٹ میں دھماکا، ایک شخص جاں بحق

راولپنڈی کینٹ کے علاقے صدر بازار بم دھماکے کی تفتیش سے جڑے ذرائع نے ایکسپریس نیوز کو بتایا کہ بم دھماکے میں دشمن ملک کی خفیہ ایجنسی کے ملوث ہونے کے شواہد ملے ہیں، یہ تانے بانے بھارت سے ملتے ہیں، سی ٹی ڈی سمیت دیگر ادارے واقعے کی مزید تحقیقات کررہے ہیں۔

ابتدائی تحقیقات کے مطابق بم دھماکے میں آئی ای ڈی کے ساتھ دھماکا خیز مواد استمال کیا گیا، دھماکے سے ایک شخص جاں بحق ہوا تھا اور املاک کو بھی نقصان پہنچا تھا، بم دھماکے کی مزید تحقیقات کی جارہی ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔