انڈونیشیا نے سرگودھا کے کینو پر عائد 20 فیصد ڈیوٹی ختم کردی

ایکسپورٹ کے ذریعے زرمبادلہ میں رواں سال1 کروڑ 70 لاکھ ڈالر کا اضافہ ممکن ہو گا، ذرائع


Online December 07, 2013
ایکسپورٹ کے ذریعے زرمبادلہ میں رواں سال1 کروڑ 70 لاکھ ڈالر کا اضافہ ممکن ہو گا، ذرائع فوٹو: فائل

ISLAMABAD: انڈونیشیا نے سرگودھا کے کینو کی اپنے ملک امپورٹ پر عائد 20 فیصد ڈیوٹی ختم کر دی جس سے کینو کی ایکسپورٹ کے حوالے سے زرمبادلہ میں امسال 1 کروڑ 70 لاکھ ڈالر کا اضافہ ممکن ہو گا۔

ذرائع کے مطابق ٹریڈ ڈیولپمنٹ اتھارٹی پاکستان کی طرف سے سرٹیفکیٹ کے اجرا کے بعد مقامی ایکسپورٹرز اور وفاقی حکام کا انڈونیشین حکومت سے معاہدہ طے پا گیا ہے جس سے اس صنعت کو سہارا دینے میں مدد ملے گی حکومتی ڈیلی گیشن اسٹریس پروموشن کمیٹی کے سربراہ شعیب بسرا کی قیادت پر مشتمل تھا جبکہ وفد میں اختر سعید، سعد تنویر،رضوان صادق اور امتیاز نبیل و دیگر شامل تھے معاہدے کے تحت ایکسپورٹ کا حجم 5 کروڑ ڈالر تک بڑھایا جائے گا جس کیلیے سنگاپور اور ملائشیا میں منڈیوں تک رسائی کیلیے پروگرام مرتب کیا جارہا ہے جبکہ پاکستان کی منسٹری آف کامرس نے نوٹیفکیشن کے اجرا اور انڈونیشیا اور پاکستان کے درمیان زیرو ٹیرف لائن پر کینو کی ایکسپورٹ کے معاہدے کو مقامی گروورز نے خوش آئند قراردیا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں