نئے مالی سال حکومت 13 ارب 15 کروڑ ڈالرقرض لے گی

اسلامک بینک سے 1 ارب ڈالر،آئی ایم ایف سے 1 ارب 30 کروڑ ڈالر لیے جائینگے


Business Reporter June 14, 2020
غیر ملکی مالیاتی اداروں سے بھی 8 ارب ، 80 کروڑ ڈالر کے قرض لیے جائیںگے۔ فوٹو: فائل

نئے مالی سال میں حکومت 13 ارب 15 کروڑ ڈالر کے قرضے حاصل کرے گی۔

مالی سال 2020-21 کیلیے حکومت کی جانب سے پروجیکٹ لونز کی مد میں 1 ارب 32 کروڑ ڈالر، پروگرام لونز کی مد میں 3 ارب ڈالر اور غیر ملکی مالیاتی اداروں سے 8 ارب 80 کروڑ ڈالر کے قرض لیے جائیں گے۔

اسلامک ڈویلپمنٹ بینک سے 1 ارب ڈالر، سعودی عرب سے 1 ارب ڈالر ادھار تیل کی مد میں، ڈیڑھ ارب ڈالر یورو بانڈز اور سکوک بانڈز جاری کرکے قرضے حاصل کیے جائیں گے۔کمرشل بینکوں سے 4 ارب ڈالر جبکہ آئی ایم ایف سے 1 ارب 30 کروڑ ڈالر کا قرض لیا جائیگا۔

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے