بھارت کورونا کا شبہ میں مسلمان کی لاش کو کچرا وین میں ڈال دیا گیا

وڈیو وائرل ہونے کے بعد حکام نے تین پولیس اہلکاروں سمیت سات ملازمین کو معطل کر دیا۔

وڈیو وائرل ہونے کے بعد حکام نے تین پولیس اہلکاروں سمیت سات ملازمین کو معطل کر دیا۔ فوٹو: فائل

بھارتی ریاست اتر پردیش میں کورونا کا شبہ میں مسلمان کی لاش کو کچرا وین میں ڈال دیا گیا۔


بھارتی ریاست اتر پردیش میں ایک مسلمان کی لاش کو کورونا متاثرہ ہونے کے شبہے میں بلدیہ کی کچرا وین میں ڈالنے کی وڈیو وائرل ہونے کے بعد حکام نے تین پولیس اہلکاروں سمیت سات ملازمین کو معطل کر دیا، اس 20 سیکنڈ کی ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ضلع بلرام پور میں 45 سالہ محمد انور کی لاش کو بلدیہ کے تین ملازم کچرا وین میں ڈال رہے ہیں جبکہ تین پولیس اہلکار بھی وہاں موجود ہیں۔

ایس پی بلرام پور کے مطابق متوفی بلدیہ کے دفتر کسی کام سے آیا مگر حالت بگڑنے پر بیرونی گیٹ پر ہی دم توڑ گیا ،موت کی وجہ معلوم نہ ہو سکی،اس وقت بلدیہ کی ایمبولینس موجود تھی مگر کورونا کے شبے کی وجہ سے لاش کو اس میں رکھنے سے انکار کر دیا گیا۔راہگیروں نے لاش کو کچرا وین میں ڈالنے کی وڈیو بنا لی۔
Load Next Story