مٹھی میں کنویں کی کھدائی کےدوران 4 مزدور دب کر ہلاک
گاؤں راڑکوؤ میں 16 فٹ کھودا گیا کنواں اچانک دب گیا،کرینوں کے ذریعے لاشیں نکال لی گئیں،علاقے میں کہرام مچ گیا
تھرپارکر کی تحصیل ننگرپارکر کے گاؤں میں کنوے کی کھدائی کے دوراں دب دب کر 4 مزدور کر ہلاک ہوگئے۔
مٹھی ننگرپارکر کے راڑکرو میں کنویں کی کھدائی کے دوراں کنواں دب جانے سے 4 مزدور ہلاک ہوگئے،لاشیں نکال لی گئیں۔تھرپارکر کی تحصیل ننگرپارکر کے گاؤں راڑکوؤ میں کنویں کی کھدائیکیدوراں 16 فٹ کھودا گیا کنواں اچانک دب گیا۔ ہلاک مزدوروں میں کولہی برادری سے تعلق رکھنے والے 4 مزدور جالو مل ،وانکجی،مہاسنگھ اور کرمن شامل ہیں۔
مزدور گاؤں کے رہائشی کے کھیت میں زرعی زمین آباد کرنے کے لیے کنواں کھود رہے تھے ۔اطلاع پر ننگرپارکر تعلقہ انتظامیہ نے کرینوں کی مدد سے چاروں لاش نکال لیں۔
ہلاکتوں کی تصدیق کرتے ہوئے ڈپٹی کمشنر تھرپارکر ڈاکٹر شہزاد طاہر تھہیم کا کہنا تھا کہ 16 فٹ کنواں بارش کے بعد نمی ہونے سے کھدائی دوراں کے دب گیا۔انتظامیہ نے بروقت امدادی کارروائی شروع کی مگر مشینری پہنچانے میں وقت لگا،گاؤں بھی شہر سے بہت دور تھا تب تک مزدور ہلاک ہوچکے تھے۔اچانک 4 لاش ایک ہی گاؤں میں پہنچنے پر کہرام مچ گیا۔