بلدیاتی انتخابات کے صدارتی راگ کوکوئی سننے والا نہیںمنورحسن

ملک میں انتشارکودعوت دینے والی بات ہے، سندھ اوربلوچستان میں بدامنی کوہوا ملے گی۔


Numainda Express September 06, 2012
ملک میں انتشارکودعوت دینے والی بات ہے، سندھ اوربلوچستان میں بدامنی کوہوا ملے گی۔ فوٹو: فائل

جماعت اسلامی کے امیر منور حسن نے کہا ہے کہ بلوچستان اور سندھ سمیت دگرگوں ملکی صورتحال پرقابو پانے کیلیے ضروری ہے کہ حکومت فوری طور پر متفقہ عبوری حکومت قائم کرکے عام انتخابات کا اعلان کردے۔

اس مرحلے پر بلدیاتی انتخابات کے صدارتی راگ کو کوئی سننے والا نہیں، بلدیاتی انتخابات نہ صرف بلوچستان اور سندھ میں بدامنی کو مزید ہوا دینگے بلکہ قومی انتخابات سے قبل بلدیاتی انتخابات کا ڈھول بجانا ملک میں انتشارکو دعوت دینے والی بات ہے۔ عوام الیکشن ملتوی یا موخر کرنے کے حکومتی حربے کامیاب نہیں ہونے دینگے۔ منور حسن نے چیف جسٹس سپریم کورٹ کے ان ریمارکس کی تائیدکی کہ بلوچستان کے کوئٹہ سمیت مختلف شہروں میں ہونیوالی دہشتگردی اور تخریب کاری کی وارداتوں ، فائرنگ اور ٹارگٹ کلنگ کے واقعات میں اضافے سے عوام کے اندر سخت خوف و ہراس کی کیفیت ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں