گزشتہ ہفتے میں روپے کے مقابل امریکی ڈالر کی قدر میں کمی

اوپن مارکیٹ میں پاکستانی کرنسی کی قدر 2 روپے اور انٹر بینک میں 13 پیسے بڑھ گئی


Business Reporter December 08, 2013
اوپن مارکیٹ میں پاکستانی کرنسی کی قدر 2 روپے اور انٹر بینک میں 13 پیسے بڑھ گئی۔ فوٹو: اے ایف پی/فائل

وفاقی وزارت خزانہ کی مداخلت کے نتیجے میں گزشتہ ہفتے کے دوران امریکی ڈالر کی قدر میں شدید اتار چڑھاؤ کے بعداوپن مارکیٹ میں پاکستانی روپیہ کی قدر میں 2 روپے جبکہ انٹربینک مارکیٹ میں روپے کی قدر میں 13 پیسے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

گزشتہ کے ابتدائی تین دنوں میں امریکی ڈالر کی نسبت پاکستانی روپیہ شدید دباؤ کا شکار تھا، کاروبار کے دوران انٹربینک میں فی ڈالر کے 108.75 روپے میں بھی سودے ہوئے جبکہ اوپن مارکیٹ میں ڈالر110.40 روپے کی سطح تک پہنچ گیا تھا اور ایک موقع پر ڈالر 111 روپے میں بھی دستیاب نہیں تھا۔



امریکی ڈالر کی قلت کی وجہ سے ایکس چینج کمپنیز کو ڈالر کی جگہ یورو، پاؤنڈ اور دیگر کرنسیاں دینا پڑیں لیکن وزارت خزانہ کی مداخلت اور کمرشل بینکوں کی جانب سے ایکس چینج کمپنیز کو مطلوبہ زرمبادلہ کی فراہمی کے بعد صورتحال کچھ بہتر ہوئی اور ہفتہ وار بنیاد پر بینکوں کے درمیان امریکی کرنسی کا لین دین ڈالر 13 پیسے کمی کے بعد 108 روپے 39 پیسے پر بند ہوا، مزکورہ اقدامات دیرپا ہونگے یا نہیں یہ آنے والا وقت ہی بتائے گا فی الوقت تو وزارت خزانہ کے سخت اقدامات کے مثبت نتائج برآمد ہوئے ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں