فارن انویسٹمنٹ پنجاب حکومت کی کوششیں رنگ لانے لگیں

انتہائی سازگار ماحول فراہم کرنے کی پیشکش کے بعد ترکی، چین وایرانی انویسٹرز کی دلچسپی


APP December 08, 2013
چینی ٹیکسٹائل کمپنی کا مسعود ٹیکسٹائل ملز کے 52 فیصد کنٹرولنگ شیئر خریدنے کا اعلان۔ فوٹو: فائل

صو بہ پنجاب میں غیرملکی سرمایہ کاری کے فروغ کے سلسلے میں حکومت پنجاب کی کاوشیں ثمرآور ہونا شروع ہو گئی ہیں۔

وزیراعلیٰ پنجاب کی طرف سے غیرملکی سرمایہ کاروں کو صوبے میں سرمایہ کاری کے حوالے سے انتہائی سازگار ماحول فراہم کرنے کی پیش کش کے بعد ترکی، چین اور ایران کے سرمایہ کار مختلف شعبوں میں اپنا سرمایہ لگانے میں گہری دلچسپی لے رہے ہیں۔ پاک چین دوستی اور موجودہ حکومت کی چین کے ساتھ طویل المدت تعاون کی پالیسی کے پیش نظر بہت سے دوسرے شعبوں کے ساتھ ساتھ ٹیکسٹائل کے شعبے میں بھی چینی سرمایہ کاروں کیلیے دروازے کھول دیے ہیں۔



چین کے سرمایہ کار ادارے شین ڈونگ روژی ٹیکنالوجی گروپ کمپنی لمیٹڈ نے اعلان کیا ہے کہ وہ پاکستان میں مسعود ٹیکسٹائل ملز لمیٹڈ کے 52 فیصد کنٹرولنگ شیئر خریدے گی۔ مسعود ٹیکسٹائل ملز لمیٹڈ دھاگہ برآمد کرنے کے حوالے سے پاکستان کی سب سے بڑی کمپنی ہے۔پنجاب بورڈ آف انویسٹمنٹ اینڈ ٹریڈ اور پاک چائنہ بیورو نے ان دونوں کمپنیوں کے مابین شیئرز کی خرید وفروخت اور سرمایہ کاری کے حوالے سے اہم کردار ادا کیا ہے۔ پنجاب حکومت کے ان دو اداروں کے کردار کی وجہ سے دیگر غیر ملکی کمپنیوں کیلیے ٹیکسٹائل کے شعبے میں سرمایہ کاری کے حوالے سے نئی راہیں کھلیں گی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔