نصیرالدین شاہ اور ساتھی اداکاروں کی اسٹیج پر شاندار پرفارمنس

عمدہ پرفارمنس پر نصیرالدین شاہ اور ان کی اہلیہ رتنا پھاٹک شاہ سمیت دیگرفنکاروں کو اعزازی شیلڈز بھی دی جائیں

عمدہ پرفارمنس پر نصیرالدین شاہ اور ان کی اہلیہ رتنا پھاٹک شاہ سمیت دیگرفنکاروں کو اعزازی شیلڈز بھی دی جائیں ۔ فوٹو: فائل

بالی ووڈکے وراسٹائل اداکار نصیرالدین شاہ اور ان کی ٹیم میں شامل لوگ آج لاہور میں اپنا آخری ڈرامہ پیش کرینگے اور کل واہگہ بارڈر کے راستے بھارت روانہ ہو جائیں گے۔


فیض فائونڈیشن کی دعوت پرا سٹیج ڈرامہ کرنے کے لیے آنیوالے فنکاروں کو گزشتہ تین روز کے دوران عمدہ پرفارمنس پر زبردست رسپانس ملا ہے اور ان کے ڈرامے کو دیکھنے والوں میں مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والی اہم شخصیات شامل تھیں۔ آج ڈرامے کے آخری روز عمدہ پرفارمنس پر نصیرالدین شاہ اور ان کی اہلیہ رتنا پھاٹک شاہ سمیت دیگرفنکاروں کو اعزازی شیلڈز بھی دی جائیں گی۔
Load Next Story