نیب کا سلمان شہباز کو انٹرپول کے ذریعے برطانیہ سے واپس لانے کا فیصلہ

نیب سلمان شہباز کو ڈی پورٹ کرانے کے لئے برطانیہ کی نیشنل کرائم ایجنسی سے رابطہ کرے گا


ویب ڈیسک June 14, 2020
نیب سلمان شہباز کو ڈی پورٹ کرانے کے لئے برطانیہ کی نیشنل کرائم ایجنسی سے رابطہ کرے گا

قومی احتساب بیورو(نیب) نے انٹرپول کے ذریعے سلمان شہباز کو برطانیہ سے وطن واپس لانے کا فیصلہ کیا ہے۔

نیب نے مسلم لیگ (ن) کے صدر میاں شہباز شریف کے بیٹے سلمان شہباز کو منی لانڈرنگ کیس میں گرفتار کرکے پاکستان واپس لانے کا فیصلہ کیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: منی لانڈرنگ کیس میں سلمان شہباز کی جائیداد ضبط کرنے کا حکم

نیب سلمان شہباز کو ڈی پورٹ کرانے کے لئے برطانیہ کی نیشنل کرائم ایجنسی سے بھی رابطہ کرے گا۔ یاد رہے کہ احتساب عدالت نے منی لانڈرنگ کیس میں سلمان شہباز کو مفرور قرار دیتے ہوئے ناقابل ضمانت گرفتاری کے وارنٹ جاری کئے تھے۔

یہ بھی پڑھیں: سلمان شہباز اشتہاری قرار، جائیداد قرق کرنے کا حکم

عدالت نے سلمان شہباز کو چوہدری شوگر ملز، منی لانڈرنگ اور آمدن سے زائد اثاثہ جات کے کیس میں متعدد بار تفتیش کے لیے طلب کیا لیکن وہ پیش نہ ہوئے جس پر انہیں اشتہاری قرار دیا گیا اور ان کی تمام منقولہ اور غیر منقولہ جائیدادیں ضبط کرنے کا حکم ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں