کورونا وائرس سعودی حکومت کا حج منسوخ کرنے پر سنجیدگی سے غور

سعودی عرب میں کورونا وائرس کیسز کی تعداد ایک لاکھ 23 ہزار سے تجاوز کرچکی ہے


ویب ڈیسک June 14, 2020
سعودی عرب میں کورونا وائرس کیسز کی تعداد ایک لاکھ 23 ہزار سے تجاوز کرچکی ہے۔ فوٹو : فائل

دنیا بھر میں تیزی سے پھیلتے کورونا وائرس کے باعث سعودی حکومت نے رواں سال حج منسوخ کرنے پر سنجیدگی سے غور شروع کردیا ہے۔

گلف نیوز کے مطابق سعودی حکومت کورونا وائرس کے تیزی سے بڑھتے کیسز کے باعث رواں سال حج منسوخ کرنے کے بارے میں سنجیدگی سے غور کررہی ہے، سعودی وارت حج و عمرہ کے سینئیر افسر کے مطابق معاملے کا انتہائی سنجیدگی اور باریک بینی سے جائزہ لیا جارہا ہے، اس کے علاوہ دیگر معاملات بھی دیکھے جارہے ہیں تاہم ایک ہفتے کے اندر فیصلہ کرلیا جائے گا۔

اس خبر کو بھی پڑھیں : رواں برس صرف "علامتی تعداد" کو حج کی اجازت دینے پر غور

گلف نیوز کے مطابق حج منسوخ کرنے کے بارے میں غور سعودی عرب میں کورونا وائرس کے ایک لاکھ سے زائد کیسز سامنے آنے کے بعد کیا گیا ہے جب کہ اس سے قبل سعودی حکومت نے کورونا وائرس وبا کی وجہ سے رواں برس حاجیوں کی تعداد کو نہایت مختصر ترین رکھنے کی تجویز بھی سامنے آئی تھی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں