خیبر پختونخوا اسمبلی کے مزید 3 ارکان کورونا وائرس کا شکار
ڈاکٹر سمیرا شمس، بابرسلیم سواتی اور لائق محمدخان کے کورونا ٹیسٹ مثبت آگئے۔
خیبر پختونخوا میں مزید 3 ارکان صوبائی اسمبلی کورونا وائرس کا شکار ہوگئے جس کے نتیجے میں وبا سے متاثرہ ارکان کی تعداد 20 ہوگئی۔
پی ٹی آئی خواتین ونگ کی مرکزی جوائنٹ سیکرٹری ڈاکٹر سمیرا شمس، مانسہرہ سے رکن صوبائی اسمبلی بابرسلیم سواتی اور تورغرسے لائق محمدخان کے کورونا ٹیسٹ مثبت آگئے۔
ڈاکٹر سمیرا شمس کے مطابق علامات ظاہر ہونے پر انہوں کورونا ٹیسٹ کرایا جو مثبت آیا۔ ان کا کہنا تھا کہ انہوں نے اسپتالوں کے دورے کیے اور وہ عوام کےساتھ رہیں، اس دوران انہیں کورونا لاحق ہوا، قوم صحت یابی کے لیے دعا کرے، صحت یاب ہونے کے بعد دوبارہ عوام کی خدمت جاری رکھیں گی۔
واضح رہے کہ اب تک اسپیکرصوبائی اسمبلی مشتاق احمدغنی سمیت 20 ارکان صوبائی اسمبلی کورونا وائرس کا شکار ہوچکے ہیں۔