بجٹ بناتے ہوئے مشکل فیصلے کیے گئے مشیر خزانہ

آئی ایم ایف سے مشکل ترین مذاکرات کرکے تعمیراتی شعبے کیلئے اچھا پیکج دیا، حفیظ شیخ


ویب ڈیسک June 14, 2020
آئی ایم ایف سے مشکل ترین مذاکرات کرکے تعمیراتی شعبے کیلئے اچھا پیکج دیا، حفیظ شیخ۔ فوٹو:فائل

مشیرخزانہ حفیظ شیخ کا کہنا ہے کہ بجٹ بناتے وقت مشکل فیصلےکیے گئے، جب کہ پائیدار ترقیاتی اہداف کے حصول کے لئے پر عزم ہیں۔

استنبول میں اسلامی معاشیات پربین الاقوامی کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے مشیرخزانہ حفیظ شیخ کا کہنا تھا کہ کورونا وائرس سے پوری دنیا پریشان ہے، تاہم موجودہ صورتحال سے ترقی پذیرممالک شدید مشکلات کا سامنا کررہے ہیں، اس وبا کے باعث برآمدات اورترسیلات زرمتاثرہوئیں، اور معیشت کو شدید نقصان پہنچا۔

مشیرخزانہ حفیظ شیخ حکومت پاکستان نے کورونا ریلیف فنڈ قائم کیا، بغیرکسی سیاسی،مذہبی،علاقائی تفریق کےکورونامتاثرین کونقد رقم فراہم کی گئی، کورونا وائرس کے باعث حکومت نے اپنے اخراجات بہت کم کیے، بجٹ بناتے وقت مشکل فیصلےکیے گئے، تاہم آئی ایم ایف سےمشکل ترین مذاکرات کرکے تعمیراتی شعبے کیلئے اچھا پیکج دیا، زراعت اور یوٹیلٹی اسٹورز کیلئے 50،50 ارب روپے کی سبسڈی دی، جب کہ پائیدار ترقیاتی اہداف کے حصول کے لئے پر عزم ہیں۔

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں