شوگر ملز ایسوسی ایشن کا چینی کی قیمت کم کرنے سے انکار

وزارت صنعت کی جانب سے 63 روپے فی کلو چینی فراہمی کی سفارش کی کوئی قانونی بنیاد نہیں، شوگرملز


ویب ڈیسک June 14, 2020
وزارت صنعت کی جانب سے 63 روپے فی کلو چینی فراہمی کی سفارش کی کوئی قانونی بنیاد نہیں ہے، شوگرملز (فوٹو: فائل)

شوگرملز ایسوسی ایشن کا کہنا ہے کہ وزارت صنعت کی جانب سے 63 روپے فی کلو چینی فراہمی کی سفارش کی کوئی قانونی بنیاد نہیں ہے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق پاکستان شوگر ملز ایسوسی ایشن نے وزارت صنعت وپیداوار کو یوٹیلیٹی اسٹورز کیلئے سستی چینی فراہمی پر جواب دے دیا ہے اور کہا ہے کہ یوٹیلٹی اسٹورز کو 63 روپے فی کلو چینی نہیں دے سکتے، وزارت صنعت کی جانب سے 63 روپے فی کلو چینی فراہمی کی سفارش کی کوئی قانونی بنیاد نہیں ہے۔

پاکستان شوگر ملز ایسوسی ایشن کی جانب سے وزارت صنعت و پیداوار کو لکھے گئے خط میں کہا گیا ہے کہ عدالتی حکم کے مطابق دو ہفتے کے لیے 60 ہزار ٹن چینی 70 روپے فی کلو ریٹ پر اٹھانے کا بندوبست کریں، وفاقی حکومت کی جانب سے انتظامات کو ختمی شکل دینے تک شوگرملز نان کمرشل صارفین کو ازخود 70 روپے فی کلو چینی دے گی۔

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں