سندھ حکومت نے ہفتہ وار مویشی منڈیوں کو جاری نوٹیفکیشن منسوخ کردیا

محکمہ بلدیات سندھ کی جانب سے 3 جون کو صوبے بھر میں ہفتہ وار مویشی منڈیوں کی اجازت دی گئی تھی


ویب ڈیسک June 14, 2020
ہفتہ وار مویشی منڈیوں کا سپر ہائی پر سالانہ لگائی جانے والی مویشی منڈی سے تعلق نہیں ہے۔ فوٹو:فائل

محکمہ داخلہ سندھ کی ہدایت پر محکمہ بلدیات نے ہفتہ وار مویشی منڈیوں کا حکم نامہ واپس لے لیا۔

ایکسپریس نیوزکے مطابق محکمہ بلدیات سندھ کی جانب سے 3 جون کو صوبے بھر میں ہفتہ وار مویشی منڈیوں کی اجازت دی گئی تھی، اور مویشی منڈیوں کا انعقاد ایس او پیز سے مشروط کیا گیا تھا، تاہم اب سندھ حکومت نے ہفتہ وار مویشی منڈیوں کو جاری نوٹیفکیشن منسوخ کردیا ہے۔

محکمہ داخلہ سندھ کی ہدایت پر محکمہ بلدیات نے ہفتہ وار مویشی منڈیوں کا حکم نامہ واپس لے لیا ہے اور اب ہفتہ وار مویشی منڈیاں بند کردی گئی ہیں، واضح رہے کہ ہفتہ وار مویشی منڈیوں کا سپر ہائی پر سالانہ لگائی جانے والی مویشی منڈی سے تعلق نہیں ہے۔

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں