آئی جی سندھ کی رہائش گاہ پر تعینات 23 اہلکار کورونا کا شکار
سندھ پولیس میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی مجموعی تعداد 778 ہوگئی ہے، ترجمان سندھ پولیس
سندھ پولیس میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی مجموعی تعداد 778 ہوگئی ہے۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق آئی جی سندھ کی سرکاری رہائش گاہ پر تعینات 23 اہلکاروں میں کورونا وائرس کی تشخیص ہوئی ہے، جس کے بعد سندھ پولیس میں اس وبا سے متاثرہ افراد کی مجموعی تعداد 778 ہوگئی ہے۔
ترجمان سندھ پولیس کی جانب سے جاری کردہ اعلامیے کے مطابق گزشتہ 4 روز کے دوران کورونا کے 284 نئے کیسز سامنے آئے ہیں اور اب تک مجموعی طور پر 778 افسران و اہلکار کورونا وائرس میں مبتلا ہوچکے ہیں، جب کہ 8 پولیس اہلکار اب تک فرائض کی ادائیگی کے دوران اس وائرس کے باعث شہید ہوچکے ہیں، اور 194 افسران و اہلکار صحت یاب بھی ہوچکے ہیں جب کہ 576 ابھی زیرعلاج ہیں۔