تمام ادویہ پرانی قیمتوں پر فراہم کی جا رہی ہیںفارما بیورو

فارماسیوٹیکل کمپنیاں قیمتوں کے بڑھانے کے عمل کا حصہ نہیں،انجمن ادویہ ساز کمپنی


Staff Reporter December 08, 2013
ہم نے حکومت سے متعدد بار قیمتوں پر نظرثانی کی درخواست کی ہے، فوٹو: فائل ،ترجمان

فارما بیوروکی جانب سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ ملکی ادویہ کی قیمتوں میں کوئی اضافہ نہیں کیا گیا ہے۔

فارما بیورو جو تحقیق پر مبنی ملکی اور غیر ملکی ادویہ ساز کمپنیوں کی پاکستان میں نمائندہ انجمن ہے نے واضح طور پر کہا کہ قیمتوں میں حالیہ اضافے کی ذمے داری ادویہ ساز کمپنیوں پر ڈالنا بالکل غلط اور بے بنیاد ہے، ترجمان فارما بیورو نے کہا کہ فارماسیوٹیکل کمپنیاں کسی بھی طرح ناجائز طور پر قیمتوں کے بڑھانے کے کسی عمل کا حصہ نہیں ہیں، ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی کو اس بات کی تحقیقات کرنی چاہیے کہ اس منافع خوری میں کون ملوث ہے۔



ادویہ ساز کمپنیاں تمام دوائیں حکومت کی منظور کردہ پرانی قیمتوں پر ہی فروخت کررہی ہیں اور اس حوالے سے تحقیقات کا خیرمقدم کیا جائے گا، ترجمان نے کہا کہ ہم نے حکومت سے متعدد بار قیمتوں پر نظرثانی کی درخواست کی ہے کیونکہ گزشتہ 12 سال سے دواؤں کی قیمتوں میں کوئی اضافہ نہیں کیا گیا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |