پولیس اور رینجرز کی جرائم پیشہ افراد کیخلاف کارروائیاں51ملزمان گرفتار

بھاری تعداد میں اسلحہ اور منشیات برآمد ہوئی،ملزمان میں کئی افراد کے قتل میں ملوث ٹارگٹ کلرز بھی شامل ہیں


Staff Reporter December 08, 2013
گارڈن پولیس نے مفرور ملزمان کی موجودگی کی اطلاع پر چھاپہ مارتے ہوئے2افراد سلیمان اور غلام مرتضیٰ کو گرفتار کرلیا. فوٹو: اے پی پی/فائل

پولیس و رینجرز نے جرائم پیشہ افراد کے خلاف کارروائیاں کرتے ہوئے 51 ملزمان کو گرفتار کرکے ان کے قبضے سے بھاری تعداد میں اسلحہ اور منشیات برآمد کرلی، ملزمان میں کئی افراد کے قتل میں ملوث ٹارگٹ کلر بھی شامل ہیں۔

تفصیلات کے مطابق رینجرز نے رنچھوڑ لائن میں کارروائی کرتے ہوئے2ملزمان کو حراست میں لیکر تفتیش کی غرض سے نامعلوم مقام پر منتقل کردیا ، ذرائع نے بتایا کہ ملزمان کے قبضے سے ایس ایم جی برآمد ہوئی جبکہ ملزمان قتل کی متعدد وارداتوں میں ملوث تھے،اسپیشل انویسٹی گیشن یونٹ (ایس آئی یو) نے رنچھوڑ لائن میں کارروائی کرتے ہوئے تاجروں سے بھتہ طلب کرنے اور نہ دینے پر دکان پر فائرنگ کرنے والے3ملزمان عابد زیب خان ، راجہ امیر عباس جعفری اور سید راشد حسین شاہ کو گرفتار کرکے ملزمان کے قبضے سے اسلحہ برآمد کرلیا، خواجہ اجمیر نگری پولیس نے علاقے میں کارروائی کرتے ہوئے ملزم رانا داس کو گرفتار کرکے اس کے قبضے سے ٹی ٹی پستول اور بلال کالونی کے علاقے سے چھینی موٹر سائیکل برآمد کرلی۔



ملزم اسٹریٹ کرائم اور گھروں میں ڈکیتی کی متعدد وارداتوں میں مطلوب تھا، گارڈن پولیس نے مفرور ملزمان کی موجودگی کی اطلاع پر چھاپہ مارتے ہوئے2افراد سلیمان اور غلام مرتضیٰ کو گرفتار کرلیا، ملزمان کے قبضے سے بڑی تعداد میں اسلحہ اور منشیات برآمد کرلی گئی، رینجرز نے گلشن اقبال، خاموش کالونی، بلدیہ ٹاؤن سیکٹر 5، سلطان آباد، مومن آباد، لیاری، گلبرگ بلاک7،حاجی مرید گوٹھ اور لیاقت آباد میں جرائم پیشہ افراد کے خلاف چھاپہ مار کارروائیاں کیں جبکہ رنچھوڑ لائن ، بھٹائی آباد ، موسمیات چوک اور پاور ہاؤس پر اسنیپ چیکنگ بھی کی ، رینجرز کے ترجمان میجر سبطین کے مطابق مذکورہ کارروائیوں کے دوران مجموعی طور پر 20 ملزمان کو گرفتار کرکے ان کے قبضے سے اسلحہ برآمد کرلیا گیا ، ملزمان سے تفتیش کا آغاز کردیا گیا ہے ، دریں اثنا ایسٹ زون پولیس نے مختلف کارروائیوں کے دوران 23 ملزمان کو گرفتار کرلیا ، ملزمان میں ایک ٹارگٹ کلر اور 3 مفرور ملزمان بھی شامل ہیں ، ملزمان کے قبضے سے بڑی تعداد میں اسلحہ اور منشیات برآمد کرلی گئی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں