انسان کی حقیقی زندگی موت کے بعد شروع ہوتی ہے حمزہ علی عباسی

سکون اللہ ہی کی طرف سے ہے، اداکارحمزہ علی عباسی


ویب ڈیسک June 15, 2020
اس بات کو یقینی بنائیں کہ آپ کے کسی بھی اقدام یا الفاظ سے دوسرے محفوظ رہیں، اداکار

اداکارحمزہ علی عباسی کا کہنا ہے کہ انسان کی حقیقی زندگی موت کے بعد شروع ہوتی ہے۔

اداکارحمزہ علی عباسی نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹرپرکہا کہ دوسروں کے ساتھ خاص طورپراپنے خاندان والوں اورغریبوں کے ساتھ نرمی کا برتاؤکریں۔ اداکارنے مزید کہا کہ ایمانداربنیں اوراس بات کویقینی بنائیں کہ آپ کے کسی بھی اقدام یا برے الفاظ سے دوسرے محفوظ رہیں۔



حمزہ علی عباسی نے کہا کہ صدقہ کریں، انسان کی حقیقی زندگی موت کے بعد شروع ہوتی ہے، سکون اللہ ہی کی طرف سے ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔