سندھ صوفیوں کی دھرتی ہےامریکی قونصل جنرل
پاکستانی کھانے پسند ہیں جبکہ یہاں کا علاقائی کلچرقابل دیدہے پاکستانی کلاسیکل موسیقی کوسن کراچھا لگتا ہے، مائیکل ڈوڈمین
امریکی قونصل جنرل مائیکل ڈوڈمین نے کہا ہے کہ پاکستان وامریکا کے عوام اور فنکاروں کومزیدقریب لانے میں ثقافتی سرگرمیاں اہم کردار ادا کرسکتی ہیں۔
کراچی میں واقع امریکی قونصل خانے میں سندھی کلچر ڈے کے حوالے سے منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مائیکل ڈوڈمین نے کہا کہ سندھ صوفیوں کی دھرتی ہے میں جب کبھی شاہ لطیف کاصوفیانہ کلام سنتاہوں تو مجھے انتہائی سکون ملتا ہے۔دونوں ممالک کے عوام کوایک دوسرے سے ملنا چاہیے۔تاکہ ذہنی ہم آہنگی پیدا ہوسکے، مجھے پاکستانی کھانے پسند ہیں جبکہ یہاں کا علاقائی کلچرقابل دیدہے پاکستانی کلاسیکل موسیقی کوسن کراچھا لگتا ہے۔
مائیکل ڈوڈمین نے کہا کہ سندھ کی تاریخ اورثقافت پاکستانی تشخص کا انتہائی اہم حصہ ہے جوپاکستانیوں کے لیے قابل فخرہے سندھی کلچرڈے انتہائی جوش وجذبے کے ساتھ منا یاجاتا ہے ،امریکن قوالی گروپ 'فنافی اللہ' نے شاہ لطیف،سچل سرمست اوربابا فریدکاصوفیانہ کلام قوالی کی شکل میں پیش کیاجسے حاضرین نے خوب سراہا، تقریب میں قونصل خانے کے عملے کے علاوہ معززین شہرنے بھی شرکت کی ، تقریب کے اختتام پر صدر کراچی یونین آف جرنلسٹس جی ایم جمالی نے امریکی قونصل جنرل مائیکل ڈوڈمین کو اجرک کا تحفہ پیش کیا۔