لاہور کے مختلف علاقوں کو کل سے 2 ہفتوں کیلیے بند کرنے کا اعلان

کل رات بارہ بجے کے بعد لاہور کے کئی علاقوں کو بند کردیا جائے گا، ڈاکٹر یاسمین راشد


ویب ڈیسک June 15, 2020
ان علاقوں میں کھانے پینے کی اشیا اور فارمیسی کھلی رہے گی، صوبائی وزیر صحت - فوٹو: سوشل میڈیا

پنجاب حکومت نے لاہور کے مختلف علاقوں کو 2 ہفتوں کے لیے بند کرنے کا اعلان کیا ہے۔

لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے صوبائی وزیرصحت ڈاکٹر یاسمین راشد نے کہا کہ کل رات بارہ بجے کے بعد لاہور کے کئی علاقوں کو بند کردیا جائے گا، کم سے کم ان علاقوں کو دو ہفتے کیلیے بند کیا جائے گا اور بعد ازاں صورتحال کو دیکھتے ہوئے علاقوں کو کھولنے کا فیصلہ کریں گے تاہم ان علاقوں میں کھانے پینے کی اشیا اور فارمیسی کھلی رہے گی۔

یاسمین راشد نے کہا کہ ان علاقوں میں شاہدرہ، شادباغ، ہربرنس پورہ، گلبرگ کے کچھ علاقے، نشتر ٹاؤن ، علامہ اقبال ٹاؤن میں کچھ سوسائٹی کوبھی بند کردیا جائے گا۔ عوام ایس او پیز کو سختی سے فالو کرتے رہیں، تاکہ کورونا کا پھیلاو روکا جاسکے، صرف ماسک کے استعمال سے وبا کے پھیلاؤ کو پچاس فیصد تک روکا جاسکتا ہے۔

صوبائی وزیرصحت کا کہنا تھا کہ ہم ان علاقوں پر پابندیاں لگا رہے ہیں ، جہاں کورونا کے کیسز زیادہ ہیں، مریض کے اہل خانہ گھر سے بیٹھ کرمطالبہ کرتے ہیں وینٹی لیٹر چاہئے، مریض کو وینٹی لیٹر پر رکھنے کا فیصلہ اسپتال پہنچ کر ڈاکٹرز کرتے ہیں، کورونا کے ہر مریض کو وینٹی لیٹر کی ضرورت نہیں ہوتی، افسوس ہوتا ہے جب ہمارا موازنہ نیوزی لینڈ جیسے ملک سے کیا جاتا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |