پاکستان کسٹمز گروپ کے ڈائریکٹرجنرل محمد زاہد کھوکھر کورونا سے انتقال کرگئے

زاہد کھوکھر کو چند روز قبل ہی گریڈ 21 سے گریڈ 22 میں ترقی دی گئی تھی


Ehtisham Mufti June 15, 2020
زاہد کھوکھر کو چند روز قبل ہی گریڈ 21 سے گریڈ 22 میں ترقی دی گئی تھی

پاکستان کسٹمز گروپ کے کہنہ مشق افسر اور ڈائریکٹرجنرل ٹرانزٹ ٹریڈ محمد زاہد کھوکھر کورونا وبا کا شکارہونے اور 14 روزہ علالت کے بعد پیر کی صبح مقامی ہسپتال میں انتقال کرگئے۔

مرحوم کے بیٹے حسنین کھوکھر نے ایکسپریس کو بتایا کہ وہ انکی میت بزریعہ ایمبولینس لاہور لیجارہے ہیں اور انکی نماز جنازہ شام 6 بجے ماڈل ٹاون لاہور میں اداکی جائے گی جب کہ تدفین مریاں قبرستان لاہور میں کی جائے گی۔

واضح رہے زاہد کھوکھر ان چند افسران کی فہرست میں شامل ہیں جنہیں چند روز قبل ہی گریڈ21 سے گریڈ 22 میں ترقی دی گئی ہے۔ جسنین کھوکھر نے بتایا کہ ان کے والد زاہد کھوکھر15 روز قبل لاہور میں ہی کورونا وائرس کا شکار ہوئے جس کے بعد وہ ضیاءالدین اسپتال کراچی میں14روزسے زیر علاج تھے۔

یہاں یہ امر قابل ذکر ہے کہ زاہد کھوکھر نےممبرکسٹم ایف بی آر،ڈی جی کسٹم انٹیلیجنس اور چیف کلکٹرکسٹمز کی حیثیت سے بھی خدمات انجام دیئے ہیں۔ انکے انتقال کی اطلاع موصول ہوتے ہی کسٹم ہاوس کراچی لاہور اور ایف بی آر اسلام آباد کے دفاتر میں ماحول انتہائی سوگوار ہوگیا جبکہ کسٹم ہاوس کراچی میں افسران اور اسٹاف پرمشتمل تعزیتی اجلاس منعقد ہوا جس میں مرحوم کی خدمات کو سراہنے کے ساتھ انکے لیے دعائے مغفرت کی گئی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں