بھارتی ہائی کمیشن کی گاڑی کی ٹکر سے شہری شدید زخمی

بھارتی ہائی کمیشن کے اہل کار گاڑی تیز رفتاری سے چلا رہے تھے، ذرائع


ویب ڈیسک June 15, 2020
بھارتی ہائی کمیشن کے اہل کار کالے رنگ کی بی ایم ڈبلیو کار میں سوار تھے۔ فوٹو:فائل

بھارتی ہائی کمیشن کے اہل کار سلوادیس پائول اورداواموبراہمو نے کالے رنگ کی بی ایم ڈبلیو کار میں سوار تھے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق پاکستان میں تعینات بھارتی ہائی کمیشن کے اہل کاروں کی گاڑی کی ٹکر سے ایک شہری شدید زخمی ہو گیا، جس کی حالت نازک بتائی جارہی ہے، واقعے کے بعد اہلکاروں نے فرار ہونے کی کوشش بھی کی تاہم راہگیروں نے ہائی کمیشن اہلکاروں کو پکڑ کر پولیس کے حوالے کر دیا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ بھارتی ہائی کمیشن کے اہل کار سلوادیس پاؤل اورداواموبراہمو نے کالے رنگ کی بی ایم ڈبلیو کار میں سوار تھے اور تیز رفتاری کے باعث گاڑی پر قابو نہ رکھ سکے، پولیس نے موقع پر پہنچ کر دونوں اہل کاروں کو حراست میں لے لیا، اہلکاروں کی گاڑی سے ممنوعہ اشیاء بھی برآمد ہوئی ہیں۔

 

 

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔