برطانیہ میں امریکا کا لڑاکا طیارہ گر کر تباہ
معمول کی تربیتی پرواز پر مامور امریکی ایف-15 لڑاکا طیارے میں ایک پائلٹ موجود تھا
امریکی فضائیہ کا لڑاکا طیارہ تربیتی پرواز کے دوران یارکشائر کے ساحلی علاقے میں گر کر تباہ ہوگیا۔
عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق برطانیہ کے شہر سفوک میں امریکی فضائیہ کے بیس سے اڑان بھرنے والے ایف-15 لڑاکا طیارے '' سی ایگل '' کا رابطہ کنٹرول روم سے منقطع ہوگیا تھا۔ معمول کی تربیتی پرواز پر مامور طیارے میں ایک پائلٹ موجود تھا جس کی شناخت تاحال ظاہر نہیں کی گئی ہے۔
امریکی فضائیہ کے حکام نے خیال ظاہر کیا ہے کہ طیارہ یارکشائر کے مشرقی ساحل سے 74 ناٹیکل میل دور گر کر تباہ ہوا، ریسکیو ادارے اس علاقے میں طیارے کے ملبے کی تلاش میں سرچ آپریشن کر رہے ہیں جس کے لیے برطانوی حکام کی مدد بھی شامل ہے۔
دوسری جانب برطانوی کوسٹ گارڈ کے ترجمان نے میڈیا کو بتایا کہ حادثے کا شکار ہونے والی امریکی فضائیہ کے طیارے کی تلاش میں ہیلی کاپٹر اور بحری جہاز کی مدد بھی لی جارہی ہے۔ پائلٹ کے حوالے سے کچھ بھی کہنا قبل از وقت ہے۔
واضح رہے کہ حادثے کا شکار ہونے والا لڑاکا طیارہ اور پائلٹ امریکا کے 48 جیٹ طیاروں پر مشتمل ونگ '' آر اے ایف لیکنھیتھ '' کا حصہ ہے جو برطانیہ میں امریکی فضائیہ کا سب سے بڑا بیس بھی ہے۔