مختاراعظمی اور ان کے بیٹے کا قتل دہشت گردی ہے ساجد نقوی

حکمراں ٹارگٹ کلنگ روکنے میں ناکام ہوچکے،جمعہ کو ریلی نکالی جائیگی.

فوٹو : ٓٓآئی این پی

قائد ملت جعفریہ پاکستان علامہ سید ساجد علی نقوی، شیعہ علما کونسل سندھ کے صدرمولانا باقر نجفی، مولانا جعفر سبحانی، مولانا ناظر عباس تقوی، مولانا صفدر حسینی نے اسلامک ریسرچ سینٹرٹرسٹ کے چیئرمین مختار اعظمی اور ان کے بیٹے محمد باقر کے قتل کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے ۔


حکمراں دہشت گردی اور ٹارگٹ کلنگ روکنے میں مکمل طور پر ناکام ہوچکے ہیں حکومت قاتلوں کو گرفتار کرکے انصاف کے کٹہرے میں لائے،مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی ترجمان علامہ حسن ظفر نقوی نے اسلامک ریسرچ سینٹرٹرسٹ کے چیئرمین مختارا عظمی اور ان کے بیٹے محمدباقر کی دہشت گردوںکے ہاتھوں شہادت پر شدید غم و غصہ کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان میں منظم منصوبہ بندی کے تحت بانیان پاکستان کی اولادوں کا قتل عام کیا جا رہا ہے اور ہماری سیکیورٹی کے ادارے دہشت گردوں کی سرپرستی کررہے ہیں۔

انھوں نے کہا کہ مختارا عظمی اور ان کے بیٹے محمد باقر کی شہادت ملت جعفریہ کا ایک بڑا نقصان ہے، انھوں نے اعلان کیا کہ جمعہ کو امام بارگاہ علی رضا سے پریس کلب تک خواتین کی احتجاجی ریلی منعقد کی جائے گی۔
Load Next Story