جس دل میں رحم ہوتا ہے اس میں خدا ہوتا ہے حرا مانی
جب کوئی ہمارے درمیان ہوتا ہے تو کیوں اہمیت نہیں دیتے اور جب چلا جاتا ہے تو پھر قدر کرتے ہیں، حرا مانی
معروف اداکارہ حرا مانی کا کہنا ہے کہ کیوں کسی کے چلے جانے کے بعد ہمیں اُس کی قدر ہوتی ہے اور جب وہ ہمارے درمیان ہوتا ہے تو اہمیت نہیں دیتے۔
ابھرتی ہوئی اداکارہ و ماڈل حرا مانی نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹا گرام پر ایک پوسٹ شیئر کی جس میں انہوں نے لکھا کہ ایسا کیوں ہوتا ہے کہ جب کوئی چلا جاتا ہے تو پھر اُس کی قدر ہوتی ہے؟ ایسا کیوں نہیں ہوتا کہ جب وہ ہمارے درمیان ہوتا ہے تو اُس کی اچھائی اور خوشی سے ہمیں خوشی نہیں ہوتی؟ اور جب وہ اپنی خوشیاں بتا رہا ہوتا ہے تو ہم اُس کو اس کی ہنسی سے جانچ رہے ہوتے ہیں۔
[instagram-post url="https://www.instagram.com/p/CBdD-vmnEuP/"]
میرے پاس تم ہو میں ادکاری کے جوہر دکھانے والی اداکارہ نے مزید لکھا کہ ہم کیوں اتنے ظالم، جھوٹے اور خود غرض ہو گئے ہیں، کیوں ہم اپنے آگے کسی کی کامیابی کو قبول نہیں کرتے۔ اور دوسروں کی جدوجہد کو آسان اور اپنی چھوٹی سی کاوش کو بڑا سمجھتے ہیں۔ ہم اپنی زندگی سے باہر کب آئیں گے؟۔
اداکارہ حرا مانی نے یہ بھی کہا کہ صرف خود کو ہی نہیں بلکہ دوسروں کو بھی پیار کی ضرورت ہوتی ہے۔اس لئے رحم رکھیں اپنے دل میں کیوں کہ جس کے دل میں رحم ہوتا ہے اس کے دل میں خدا ہوتا ہے۔
واضح رہے کہ بھارتی اداکار سشانت سنگھ راجپوت نے گزشتہ روز خود کشی کرلی تھی جس پر پاکستانی اداکاروں نے غم کا اظہار کیا تھا۔