سندھ بھر میں ہوٹلز اورریسٹورنٹس سے متعلق نیا حکمنامہ جاری
صوبائی حکومت مخصوص علاقوں میں لاک ڈاؤن پر غور کررہی ہے، ذرائع سندھ حکومت
سندھ بھر میں ہوٹلز، ریسٹورنٹس ہفتہ اور اتوار کو بھی کاروبار کرسکیں گے۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق محکمہ داخلہ سندھ کی جانب سے صوبے میں ہوٹلز اور ریسٹورنٹس سے متعلق ترمیمی حکمنامہ جاری کیا گیا ہے، جس کے تحت اب صوبے بھر میں ہوٹلز، ریسٹورنٹس ہفتہ اور اتوار کو بھی کاروبار کرسکیں گے۔
حکم نامے کے مطابق ریسٹورنٹس اور کیفے کے لیے ٹیک اوے کے اوقات کار شام 7 بجے تک ہوں گے، ریسٹورینٹس وکیفے سے ہوم ڈیلیوری سروس رات 10 بجے تک ہوگی، ایس جب کہ ہوٹلز اور کیفے ریسٹورنٹس اوپیز پر عمل درآمد کے پابند ہوں گے۔
دوسری جانب صوبے میں کورونا کیسز کی بڑھتی تعداد سے متعلق وزیراعلی مرادعلی شاہ نے کابینہ ارکان کے ساتھ مشاورت کی ہے، اور ذرائع کا کہنا ہے کہ صوبائی حکومت مخصوص علاقوں میں لاک ڈاون پر غور کررہی ہے۔
ذرائع سندھ حکومت کے مطابق کراچی کے 6 اضلاع میں 15 سے زائد ہاٹ اسپاٹ کی نشاندہی کرلی گئی ہے، جب کہ سکھر اور خیرپور سمیت دیگر اضلاع میں بھی ہاٹ اسپاٹ ایریاز طے کرلیے گئے ہیں، محکمہ صحت سندھ نے کورونا کیسز رپورٹ ہونے والے ایریاز سے متعلق رپورٹ مرتب کی ہے، اور طبی ماہرین نے بھی بعض محلوں اور یوسیز کے لیے سخت اقدامات تجویز کیے ہیں۔
ذرائع سندھ حکومت کا کہنا ہے کہ ہاٹ اسپاٹ ایریاز میں لاک ڈاون کے حوالے سے حتمی فیصلہ 2 روز میں متوقع ہے، اور ہاٹ اسپاٹ ایریاز میں لاک ڈاؤن پر سختی سے عملدرآمد کرایا جائے گا۔