پاکستان پر کورونا کے تباہ کن اثرات پوری طرح سامنے آنا باقی ہیں اسٹیٹ بینک

ملک میں انفیکشن کی سطح بڑھ رہی ہے تاہم معاشی سرگرمیوں کو معاونت ملنی چاہیے، اسٹیٹ بینک


ویب ڈیسک June 15, 2020
ملک میں انفیکشن کی سطح بڑھ رہی ہے تاہم معاشی سرگرمیوں کو معاونت ملنی چاہیے، اسٹیٹ بینک (فوٹو: فائل)

اسٹیٹ بینک نے کہا ہے کہ پاکستان پر کورونا کی وبا کے تباہ کن اثرات ابھی پوری طرح سامنے آنا باقی ہیں۔

ایکسپریس نیوزکے مطابق اسٹیٹ بینک کی سال 2019 کی مالی استحکام کی رپورٹ جاری ہوگئی ہے جس میں کہا گیا ہے کہ صحت کے عالمی بحران کا سبب بننے والی کورونا وائرس کی وبا نے عالمی اور ملکی معیشت پر نمایاں اثرات ڈالے ہیں، تاہم پاکستان پر کورونا کی وبا کے تباہ کن اثرات ابھی پوری طرح سامنے آنا باقی ہیں۔

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ ملک لاک ڈاؤن نافذ کرنے کے بعد چند پابندیاں نرم کرنے کی طرف رواں دواں ہے، ملک میں انفیکشن کی سطح بڑھ رہی ہے تاہم معاشی سرگرمیوں کو معاونت ملنی چاہیے۔

اسٹیٹ بینک کا کہنا ہے کہ شعبہ بینکاری کورونا وائرس کی وبا کا مقابلہ کرنے کا اہل ہے، خطرات کم کرنے اور متعلقہ فریقوں کو سہولت دینے کی خاطر متعدد پالیسی اقدامات کیے ہیں، کورونا کی وباء کے معاشی اثرات کا مقابلہ کرنے کے لیے اقدامات کے نتائج آنا شروع ہوگئے ہیں، بینکوں نے 495 ارب روپے کے قرضوں کو مؤخر کردیا ہے، تقریباً 700 ہزار قرض گیروں کے تقریباً 70 ارب روپے کی ری شیڈولنگ یا اسٹرکچرنگ کی گئی ہے، جب کہ ملازمین کی برطرفیاں روکنے کی ری فنانس اسکیم کے تحت 1172 کمپنیوں کے لیے تقریباً 93 ارب روپے کی منظوری دی گئی ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں