خوشاب میں چچا نے فائرنگ کرکے 4 یتیم بھتیجیوں کو قتل کردیا

چند روز پہلے قتل ہونے والی لڑکیوں کی والدہ کا انتقال ہوا تھا جس پر چچا افسوس کرنے آیا تھا


ویب ڈیسک June 15, 2020
چند روز پہلے قتل ہونے والی لڑکیوں کی والدہ کا انتقال ہوا تھا جس پر چچا افسوس کرنے آیا تھا ۔ فوٹو : فائل

KARACHI: علاقے جوہر آباد میں چچا نے اندھا دھند فائرنگ کرکے 4 یتیم بھتیجیوں کو قتل کردیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق خوشاب کےعلاقے جوہر آباد میں زمین کے تنازع پرچچا نے اندھا دھند فائرنگ کرکے 4 یتیم بھتیجیوں کو قتل کردیا اور فرار ہوگیا۔

چند روز پہلے قتل ہونے والی لڑکیوں کی والدہ کا انتقال ہوا تھا جس پر چچا افسوس کرنے آیا تھا۔ واقعے کے بعد پولیس نے علاقے کو گھیرے میں لے کر ملزمان کی تلاش شروع کردی ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔