کھارادر میں 3 کمسن بہن بھائی پر اسرار طور پر جاں بحق

ایسا لگتا ہےگھرمیں مچھر مار یا جراثیم کش اسپرے کا استعمال کیا گیا جو ممکنہ طور پر کھانے پر بھی اثر انداز ہوگیا، پولیس


Staff Reporter June 16, 2020
جاں بحق ہونے والوں میں 2 بہنیں اور ایک بھائی شامل ہیں، پولیس ۔ فوٹو : فائل

کھارادر میں 3 کمسن بہن بھائی پر اسرار طور پر جاں بحق ہوگئے جس کی پولیس نے تحقیقات شروع کردی ہے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق شہر قائد کے علاقے کھارادر میں 3 کمسن بہن بھائی پر اسرار طور پر جاں بحق ہوگئے جن میں 2 بہنیں اور ایک بھائی شامل ہے۔

اس حوالے سے ایس ایچ او کھارادر احسن ذوالفقار نے بتایا کہ جاں بحق ہونے والے بچوں میں 11 سالہ عائزہ اس کا چھوٹا بھائی 8 سالہ سعد اور چھوٹی بہن 2 سالہ صفا شامل ہیں۔

انہوں نے کہا کہ بچوں کا والد شہر سے باہر ہے جب کہ اہلخانہ نے پولیس کو بیان دیا ہے کہ وہ باہر سے کھانے پینے کی کچھ چیزیں خرید کر لائے تھے اور کچھ کھانا گھر میں بھی موجود تھا جس کے کھانے کے بعد بچوں کی حالت انتہائی غیر ہوگئی۔

ایس ایچ او کھارادر نے بتایا کہ ورثا پولیس سے بالکل تعاون نہیں کر رہے اور ان کا کہنا ہے کہ ہم کوئی قانونی کارروائی نہیں چاہتے جب کہ پولیس اس بات پر اصرار کر رہی ہے کہ کم از کم بچوں کی وجہ ہلاکت کا تو تعین ہونا چاہیے اور جو کھانا گھر میں موجود ہے وہ پولیس کے حوالے کیا جائے تاکہ اس کا لیبارٹری ٹیسٹ کرایا جاسکے۔

انہوں نے کہا کہ پولیس بچوں کے والد کا کراچی آنے کا انتظار کر رہی ہے جس کے بعد انہیں بھی قائل کرنے کی کوششیں کی جائے گی تاکہ معصوم بچوں کی موت کی وجہ تک پہنچا جاسکے۔

بچوں کی پراسرار ہلاکت کے حوالے سے پولیس نے شک کا اظہار کیا ہے کہ بظاہر ایسا لگتا ہے کہ گھر میں مچھر مار یا جراثیم کش اسپرے کا استعمال کیا گیا جو ممکنہ طور پر کھانے پر بھی اثر انداز ہوگیا تاہم پولیس اس حوالے سے مزید تحقیقات کر رہی ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |