ریسٹورینٹس اور چائے خانے ہفتہ اور اتوار کو بھی کاروبار کرسکیں گے

ریسٹورینٹس،کیفے سے ہوم ڈیلیوری سروس رات 10 بجے تک ہوگی۔


Staff Reporter June 16, 2020
ریسٹورینٹس،کیفے سے ہوم ڈیلیوری سروس رات 10 بجے تک ہوگی۔ فوٹو: ایکسپریس

سندھ بھر میں ریسٹورینٹس اور چائے خانے ہفتہ اور اتوار کو بھی کاروبار کرسکیں گے۔

محکمہ داخلہ سندھ نے ریستوران اور کیفیز کے کاروباری اوقات کے حوالے سے ایک اور ترمیمی حکم نامہ جاری کردیا ہے جس کے مطابق سندھ بھر میں ریسٹورینٹس اور چائے خانے ہفتہ اور اتوار کو بھی کاروبار کرسکیں گے، ریسٹورینٹس،کیفے سے ہوم ڈیلیوری سروس رات 10 بجے تک ہوگی۔

حکم نامے میں کہا گیا ہے کہ ریسٹورینٹس اور چاہے خانوں کے لیے ٹیک اوے کے اوقات کار شام 7بجے تک ہونگے جبکہ کیفیز اور ریسٹورینٹس ایس اوپیز پر عمل درآمد کے پابندہونگے۔

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں