پٹرولیم قیمتوں میں کمی کا فائدہ عوام کو پہنچایا جائے عمران خان

اشیائے ضروریہ میں ملاوٹ قوم کی صحت خراب کر رہی، اس پر توجہ دی جائے، وزیراعظم


Numainda Express June 16, 2020
کمرشل بینکوں کی مشاورت سے نیا پاکستان ہاؤسنگ کو حتمی شکل دی جائے، وزیراعظم۔ فوٹو: فائل

وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ حکومت کی جانب سے پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں کمی کا مقصد عوام کو ہر ممکن ریلیف فراہم کرنا تھا تاہم حکومتی فیصلے کے ثمرات عوام کو پہنچانے کے لئے تمام صوبائی چیف سیکریٹری مشترکہ حکمت عملی مرتب کریں۔

وزیرِاعظم کی زیر صدارت اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں کمی کے حوالے سے اجلاس ہوا ۔ چاروں صوبائی چیف سیکرٹریز نے وزیرِ اعظم کو بریفنگ دی۔ اجلاس کو بتایاگیا کہ گندم کی بین الصوبائی نقل و حرکت کی اجازت دینے کے فیصلے کے مثبت نتائج سامنے آنا شروع ہو گئے ہیں تاہم آٹے کی قیمتوں میں مزید کمی لا نے کے حوالے سے اقدامات جاری ہیں۔

اجلاس میں فخر امام، عبدالحفیظ شیخ، عبدالرزاق دا ؤد، ڈاکٹر شہباز گل اورد یگر شریک ہوئے، صوبائی چیف سیکرٹریوں نے ویڈیو لنک کے ذریعے شرکت کی۔

عمران خان نے کہا ہے کہ اشیائے ضروریہ میں ملاوٹ ہمارے بچوں، بوڑھوں اور قوم کی صحت کی خرابی کا باعث بن رہی ہے۔ ماضی میں ملاوٹ کا تدارک کرنے کو نظر انداز کیا گیا،خالص اشیاء کا میسر آنا گڈ گورننس کی عکاسی کرتا ہے لہذا اس امر پر خصوصی توجہ دی جائے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں