نووک جوکووک اپنے ہی ٹورنامنٹ سے باہر ہونے کے بعد رو پڑے

جرمنی کے زویریف کو مات دی تاہم بہتر پوزیشن کی وجہ سے ہم وطن فلپ کراجینووک فائنل میں پہنچ گئے۔


Sports Desk June 16, 2020
جرمنی کے زویریف کو مات دی تاہم بہتر پوزیشن کی وجہ سے ہم وطن فلپ کراجینووک فائنل میں پہنچ گئے۔ فوٹو: فائل

سرب ٹینس اسٹار نووک جوکووک اپنے ہی ٹورنامنٹ سے باہر ہونے کے بعد رو پڑے۔

نووک جوکووک نے گذشتہ دنوں جرمنی کے زویریف کو مات دی تاہم بہتر پوزیشن کی وجہ سے ہم وطن فلپ کراجینووک فائنل میں پہنچ گئے جنھیں بعد میں ڈومینک تھیم نے زیر کر کے ٹائٹل جیت لیا۔

قبل ازیں اپنے مقابلے کے بعد 4 ہزار سے زائد ہوم کراڈو کے سامنے جوکووک کی آنکھوں میں آنسو آگئے، انھوں نے کہاکہ میں ٹورنامنٹ سے باہر ہونے کی وجہ سے نہیں رو رہا بلکہ مجھے یہاں پر کھیل کر اپنے بچپن کے دن یادآگئے اس لیے جذباتی ہوگیا، اس موقع پر جوکووک کو حریف پلیئرز کی جانب سے نشستوں سے کر خراج تحسین پیش کیا گیا۔

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔