ایشیا کپ کو آئی پی ایل کی راہ کا کانٹا قرار دیا جانے لگا

ہمیں اپنے مفادات کو دیکھنا ہے پی سی بی کے نہیں، بھارتی کرکٹ بورڈ


Sports Desk June 16, 2020
ہمیں اپنے مفادات کو دیکھنا ہے پی سی بی کے نہیں، بھارتی کرکٹ بورڈ۔ فوٹو: فائل

ایشیا کپ کا تذکرہ چھڑنے پر بھارت چراغ پا ہوگیا جب کہ ایونٹ کو آئی پی ایل کی راہ کا کانٹا قرار دیا جانے لگا۔

بھارتی بورڈ کے ذرائع کا کہنا ہے کہ ایشیائی ٹورنامنٹ کے حوالے سے کوئی بھی فیصلہ نہیں ہوا، سری لنکا کو میزبانی منتقل کیے جانے میں کوئی صداقت نہیں، ہمیں اپنے مفادات کو دیکھنا ہے پی سی بی کے نہیں، اگر ٹوئنٹی 20 ورلڈ کپ ملتوی ہوسکتا ہے تو اس کا 'وارم اپ ایونٹ' ایشیاکپ کیوں نہیں۔

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔