لائسنس برانچسپاہی نے لیڈی پولیس افسر پر چائے پھینک دی

شہری سے سپاہی رشوت لے رہا تھا ،روکنے پر چائے پھینک دی،ہاتھ جھلس گیا، شرافت خان.


Staff Reporter September 06, 2012
شہری سے سپاہی رشوت لے رہا تھا ،روکنے پر چائے پھینک دی،ہاتھ جھلس گیا، شرافت خان فوٹو: فائل

ناظم آباد ڈرائیونگ لائسنس برانچ میں تعینات ویجیلنس انچارج لیڈی پولیس افسر پر سپاہی نے گرم چائے سے بھرا کپ پھینک دیا۔

جس کے باعث خاتون افسر کا ہاتھ جھلس گیا ، تفصیلات کے مطابق ناظم آباد ڈرائیونگ لائسنس برانچ میں تعینات ویجیلنس انچارج لیڈی سب انسپکٹر شرافت خان پر ڈرائیونگ لائسنس برانچ میں تعینات سپاہی عبدالرحمن میرانی نے چائے کا گرم کپ پھینک دیا۔

جس کے باعث خاتون پولیس افسر کا ہاتھ جھلس گیا ، واقعے سے متعلق تصدیق کرنے کے لیے ویجیلنس انچارج شرافت خان سے رابطہ کیا گیا تو انھوں نے بتایا کہ سپاہی عبدالرحمن میرانی لرننگ لائسنس کے حصول کے لیے آنے والے ایک شہری سے مبینہ طور پر 500 روپے رشوت طلب کر رہا تھا جس پر انھوں نے سپاہی کو منع کیا تو وہ غصے میں آگیا اور اس نے ہاتھ میں موجود چائے کا گرم کپ مجھے دے مارا تاہم موقع پر موجود دیگر عملے نے بیچ بچاؤ کرا دیا ۔

لیڈی پولیس افسر نے بتایا کہ ناظم آباد ڈرائیونگ لائسنس برانچ کی ڈی ایس پی معصومہ چنگیزی کو بھی واقعے سے آگاہ کیا ہے ،اس سلسلے میں معصومہ چنگیزی سے رابطہ کیا گیا تو انھوں نے بتایا کہ واقعے کی رپورٹ اعلیٰ حکام کو بھیج دی ہے۔

جبکہ انھوں نے لیڈی ویجیلنس پولیس افسر پر الزام لگایا ہے کہ وہ ڈرائیونگ لائسنس برانچ کے تمام عملے سے انتہائی ہتک آمیز رویہ اختیار کیے ہوئے ہیں اور ان کی اب تک کئی اہلکاروں سے تکرار اور تلخ کلامی بھی ہو چکی ہے تاہم اس معاملے پر اعلیٰ افسران کی ہدایت کے مطابق ہی عمل درآمد کیا جائے گا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں