چھوٹے بچوں کے کمرے کو روشن رکھنے والے انوکھے ٹیبل لیمپ

بطخ، خرگوش، چوزے اور دیگر جانداروں کی شکل کے بلب بچوں کا اندھیرے سے ڈر دور کرسکتے ہیں


ویب ڈیسک June 17, 2020
جاپانی کمپنی نے ہلکی روشنی خارج کرنے والے خوبصورت نائٹ لیمپ تیار کئے ہیں۔ فوٹو: راکیوٹین ویب سائٹ

زندگی میں کہیں نہ کہیں ہمیں اندھیرے سے خوف ضرور محسوس ہوتا ہے اور بچوں کو اگرتیز روشنی میں نیند نہ آئے تو مکمل اندھیرے سے وہ گھبرانے لگتے ہیں۔ اسی کیفیت کے تحت جاپانی کمپنی نے بہت ننھے منے کھلونے نما لیمپ بنائے ہیں جو ہلکی روشنی سے ماحول کو خوشگوار بناتے ہیں اور کمرے کو گھپ اندھیرے سے بھی بچاتے ہیں۔

ہم خود بھی زندگی میں کہیں نہ کہیں خوف ضرور محسوس کرتے ہیں۔ بچے بھی اسی خوف کے تحت پروان چڑھتے ہیں۔ جب بچے اپنے اطراف کی دنیا کو جاننے کی کوشش کرتے ہیں تو دھیرے دھیرے وہ ان دیکھی مخلوقات کا تصور کرتےہیں جن میں سے کچھ ان کے لیے خوفناک ہوسکتی ہیں۔ اسی طرح وہ جن، بھوت، بلاؤں کے خیالات میں بھی گرفتار ہوسکتے ہیں۔ بڑوں میں یہی کیفیت نکٹوفوبیا کہلاتی ہے۔



صرف امریکہ میں ہی 11 فیصد بالغ افراد اندھیرے سے ڈرتے ہیں اور ان کے لیے مکمل اندھیرا بہت پریشان کن ہوجاتا ہے۔ اسی کمی کے تحت یہ نائٹ لیمپ تیار کئے گئے ہیں جو ننھے منے جانوروں جیسے لگتے ہیں۔ ان میں چوزہ، پرندہ، خرگوش اور دیگر جاندار شامل ہیں۔



ہر روشنی کے اندر مخصوص ایل ای ڈی لگائی گئی ہیں جو ایک جانب تو اندھیرے کو دور کرتی ہیں لیکن ان کی شدت اتنی نہیں کہ وہ آپ کی نیند کو خراب کردے۔ اس روشنی کو آپ اپنے ساتھ بھی لے جاسکتے ہیں، اس میں ٹائمر سیٹ کرسکتے ہیں اور ساتھ ہی روشنی میں کمی یا بیشی کرسکتے ہیں۔

جاپان کی مشہور ای کامرس ویب سائٹ راکیوٹین پر کتے، بلی ،بطخ اور دیگر جانداروں کی شکل کے یہ لیمپ 25 ڈالر میں فروخت ہورہے ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

تشویشناک صورتحال

Dec 28, 2024 01:16 AM |

چاول کی برآمدات

Dec 28, 2024 01:12 AM |

ملتے جلتے خیالات

Dec 28, 2024 01:08 AM |