بلوچستان کے بلدیاتی انتخابات میں حکومتی اتحاد کو برتری

پشتونخوا میپ ، نیشنل پارٹی ، ن لیگ پر مشتمل اتحاد کامیاب،کوئٹہ کے 58وارڈز میں سے 19 پشتونخوا میپ ،5ن لیگ نے جیت لیے

چمن :بلوچستان کے بلدیاتی انتخابات میں ووٹنگ کا مرحلہ مکمل ہونے کے بعد انتخابی عملہ ووٹوں کی گنتی کررہا ہے ،سیکیورٹی اہلکار بھی موجود ہے ۔ فوٹو : آئی این پی

بلوچستان کے بلدیاتی الیکشن میں غیر حتمی نتائج کے مطابق کوئٹہ سمیت صوبے کے مختلف اضلاع میں پشتونخوا میپ ، نیشنل پارٹی ، مسلم لیگ ن پر مشتمل حکومتی اتحاد نے برتری حاصل کرلی۔

دوسری جماعتوں میں جے یو آئی ف ، مسلم لیگ ق ، جے یو آئی نظریاتی ، ہزارہ ڈیموکریٹک پارٹی سمیت آزاد امیدواروں پر مشتمل پینلز نے کامیابی حاصل کی۔ رات گئے ملنے والے غیر سرکاری اورغیر حتمی نتائج کے مطابق کوئٹہ سمیت دیگر علاقوں میں حکمران اتحاد کی جماعتوں کو برتری حاصل ہو گئی ہے ۔ میٹروپولیٹن کارپوریشن کوئٹہ کے 58وارڈز میں سے 19پر پشتونخوا میپ ،5مسلم لیگ ن ،جے یو آئی نظریاتی4، آزاد 5، تحریک انصاف 3،نیشنل پارٹی 2،ہزارہ ڈیموکریٹک پارٹی 2،بی این پی کا ایک امیدوارکامیاب ہواہے ،جبکہ میونسپل کارپوریشن پشین کے کل 40وارڈز میں سے 27پر پشتونخوا میپ ،7جے یوآئی اور 3آزاد امیدوار کامیاب،میونسپل کمیٹی لورالائی کے 24وارڈزمیں سے 12پشتونخوامیپ، 4عوامی اتحاد پینل، ایک اے این پی، ایک جے یو آئی ،اور 2آزاد امیدوارکامیاب ہوئے۔

میونسپل کمیٹی دکی کے کل 10وارڈز میں سے 5ن لیگ ،3پشتونخوا میپ اور 2پرآزاد امیدوارکامیاب ہوئے،میونسپل کمیٹی ڈیرہ مراد جمالی کے کل 19وارڈزمیں سے عوام دوست ڈومکی گروپ 11،ترقی پسند پینل 3ن لیگ ایک اور 2آزاد امیدوار کامیاب،: میونسپل کمیٹی دالبندین کے 8وارڈز میں سے ق لیگ 6اور پی پی کا ایک امیدوار کامیاب ہوا۔میونسپل کمیٹی نوشکی کے 15وارڈز میں 7آزاد امیدوار،وطن دوست پینل نیشنل پارٹی5 ،بی این پی 2اور جے یوآئی کا امیدوارجیت گئے۔ میونسپل کمیٹی قلات کی 7نشستوں پر بی این پی مینگل ،نیشنل پارٹی 3،جے یو آئی نظریاتی2،جے یوآئی ف3اورایک سنی تحریک کا امیدوار کامیاب، ہوا۔میونسپل کمیٹی قلعہ سیف اللہ 13وارڈز میں سے10پر پشتونخوا میپ ،2جے یو آئی نظریاتی اور ایک پر جے یوآئی (ف) کی کامیابی، میونسپل کمیٹی خاران کل 16وارڈز میںسے ق لیگ 6،آزاد امیدوار8بی این پی اور ن لیگ کا ایک ایک امیدوار کامیاب ہوا۔

میونسپل کارپوریشن چمن کے 42واردز میںسے 8جے یو آئی ،7مسلم لیگ (ن)، 6پشتونخوا میپ ،5جے یو آئی نظریاتی ،ایک اے این پی اور ایک آزاد امیدوارکامیاب ہوئے ہیں،میونسپل کمیٹی قلعہ عبداللہ کے کل 14وارڈ ز میں سے پشتونخوا میپ اور جے یوآئی نظریاتی پانچ ،پانچ اے این پی 2جے یو آئی ایک اور ایک آزادامیدوار کا میاب ہوا ہے ،صحبت پورمیونسپل کمیٹی کے 6وارڈز میں نیشنل پارٹی کو 2،مسلم لیگ ن کو2اور 2آزاد امیدوار کامیاب ہوئے ہیں ،ابتک نتائج کے مطابق کوئٹہ اور صوبے کے پشتون علاقوں میں پشتونخوا میپ ،بلوچ علاقوں میںنیشنل پارٹی کو برتری حاصل ہے جبکہ کوئٹہ سمیت کئی دیگر علاقوں میں مسلم لیگ ن دوسری بڑی جماعت کے طور پر ابھری ہے جبکہ دالبندین اور خاران میں ق لیگ نے کامیابی حاصل کی ہے ۔ضلع کونسل پشین میں پشتونخوامیپ نے واضح کامیابی حاصل کرلی53یوسیز میں سے 51کے نتائج کے مطابق پشتونخوا میپ 28جمعیت(ف)17سابق صوبائی وزیر اسفندیار پینل کے 6امیدوار کامیاب ہوئے جبکہ 2 یونین کونسل ملکیار ٹواورمنزری ٹو میں انتخابات روک دیے گئے،چمن میں میونسپل کارپوریشن میں پشتونخوامیپ کے اکثریت ثابت کردی، 16وارڈز میں کامیابی حاصل کی میونپسل کارپوریشن کے 42وارڈز میں پشتونخوامیپ کے 163وارڈز سے امیدوار کامیاب ہوگئے جبکہ مسلم لیگ ن کے 11جمعیت ف کے 7جمعیت نظریاتی کے 6اوراے این پی کے2امیدوار کامیاب ہوئے۔

سنجاوی میں 7یونین کونسل میں جمعیت ف نے میدان مار لیا۔جمعیت علماء اسلام ف نے ڈسٹرکٹ کے 3جبکہ پشتونخوامیپ اور نظریاتی کے 2,2ڈسٹرکٹ ممبر کامیاب ہوئے،کچلاک سے ڈسٹرکٹ ممبر کی سیٹ پشتونخوامیپ کے ملک یاسین خان کاکڑ جبکہ یوسیزوارڈز پر پشتونخوا کے 5اے این پی کے 2اورجمعیت ف کے 2 امیدوار کامیاب ہوئے۔ یوسی بلیلی سے اے این پی کے ملک نعیم خان بازئی جیت گئے یوسی پوٹی ناصران پشین سے جمعیت ف کے محمد نعیم خان ناصر یوسی خنائی بابا سے جمعیت ف کے مولوی اسلم اخونزادہ جیت گئے،پشتونخوامیپ نے میونسپل کارپوریشن پشین میں برتری حاصل کرلی ل44وارڈز میں سے ان کے 28امیدوار کامیاب ہوگئے۔ 12نشستوں پر جے یو آئی ف اورتین پر آزاد امیدوار کامیاب ہوئے۔ کمیٹی سرانان میں جے یو آئی ف نے 11ممبرز کے ساتھ کامیابی حاصل کی، پشتونخوامیپ کے 10امیدوار جبکہ ایک آزاد امیدوارمیاب ہوا۔



میونسپل کمیٹی حرمزئی میں جے یو آئی ف، اے این پی کے6 اور پشونخوامیپ جے یو آئی نظریاتی اور آغا پینل کے 4ممبران کامیاب رہے۔ژوب میں بھی بلدیاتی انتخاب کے غیرحتمی اورغیرسرکاری نتائج کے مطابق سٹی کے33 وارڈزمیںقوم پرست جماعت پشتونخواملی عوامی پارٹی 18 کامیاب امیدواروں کیساتھ پہلے نمبرپر،اے این پی اورجمعیت نظریاتی ایک ایک،مسلم لیگ (ق) 3،رورل میں بھی مسلم لیگ (ق)کے زیادہ امیدوارکامیاب ہوئے، جمعیت علما اسلام (ف) تیسرے نمبرپرہے۔ لورالائی میں بھی پشتونخوامیپ نے میدان مارلیا، لورالائی یونین کونسل کے 4وارڈزمیںپشتونخوامیپ کے کامیاب امیدوار جبار خان نمبر11سے شاہ محمد فدائی وارڈنمبر12سے وارڈ نمبر15سے صاحب خان جلالزئی وارڈنمبر19سے بخت محمد کبزئی وراڈنمبر 5 سے حاجی اعظم وارڈ نمبر1سے نعمت جلالزئی وارڈنمبر9سے سردار جعفرخان وارڈنمبر13سے داؤد شاہ وارڈنمبر16سے پائند خان وارڈ نمبر20عبدالسلام ملازئی وارڈ نمبر8سے خانوناصر اور وارڈ نمبر21حاجی مسکین عوامی اتحاد پینل حاجی طور گروپ کے اشرف ،قادر اطومانخیل اور حاجی ہاشم جبکہ ڈسٹرکٹ کونسل سے ملک عصمت اﷲ کمال خان لونگ ناصر احمد جان وکیل کامیاب قرار پائے،دکی میں غیر حتمی غیر سرکاری نتائج کے مطابق میونسپل کمیٹی دکی کے 10وارڈز میں سے مسلم لیگ ن 5پشتونخوامیپ کے تین اور2آزاد امیدوار کامیاب ہوگئے۔


یوسی غریب آباد سے کامیاب ہونے والے امیدواروں میں صادق خان، حاجی یونس، اعصام الدین، اعظم خان، ملک امیر محمد حاجی اشرف اور محمد ہاشم ناصر شامل ہیں ۔ضلع کونسل لورالائی کیلیے 16نشستوں پر انتخابات ہوئے جن میں غیر حتمی اور غیر سرکاری نتائج کے مطابق کامیاب ہونے والے امیدواروں میں مسلم لیگ ن کے سابق تحصیل ناظم سردار محمد انور ناصر یوسی ناصرآباد 1سے یوسی ناصرآباد2سے مسلم لیگ ن کے حاجی جعفر خان ناصر، یوسی غریب آباد سے مسلم لیگ ن کے حاجی محمد انور ناصر، یوسی جنگل سے مسلم لیگ ن کے ولی محمد بلوچ، یوسی در سے جے یو آئی ف کے محمد بلال ناصر، یوسی ویالہ دکی سے جے یو آئی ف کے لطیف خان ترین، یوسی تھل سے پشتونخوامیپ کے سردار محمد شفیق ترین، یوسی مشرقی لونی سے انجینئر صمد خان لونی یوسی غربی لونی سے سردار محمد اجمل لونی یوسی غزنی یوسی 2خلیل الرحمان لونی، یوسی غربی تھل سے محمد شریف ترین اور یوسی شرقی تھل سے جمال خان ترین کامیاب قرار پائے ہیں۔خضدار میں بھی بلدیاتی انتخابات پر امن طورپر منعقد ہوئے، تاہم کچھ مقامات پر بدمزگی کے واقعات ہوئے لیکن پولنگ کا سلسلہ جاری رہا ۔

سخت سیکیورٹی حصار میں ہونے والے بلدیاتی انتخابات میں غیر سرکاری نتائج کے مطابق اب تک حکمران جماعت نیشنل پارٹی کو واضح برتری حاصل رہی، میونسپل کارپوریشن خضدار کی 31یونین کونسلز میں سے نیشنل پارٹی کو 12دوسرے نمبر پر مسلم لیگ ن جس نے 6 نشستیں حاصل کیں، جے یو آئی ایف پانچ بی این پی مینگل چار، بی این پی عوامی اور آزاد ارکان نے دو دو نشستیں حاصل کیں 4 جماعتی اتحاد کی کاوشیں بارآورثابت نہ ہوسکیںزیارت ضلعی کونسل کی 14نشستوں پر جمعیت ف 6پشتونخوامیپ 5جمعیت ن نے تین نشستیں حاصل کیںسابق تحصیل ناظم سوراب حاجی مولابخش زہری میونسپل کمیٹی سوراب کے وارڈ نمبر6سے مسلم لیگ ن کے ٹکٹ پر بھاری اکثریت سے کامیاب ہوگئے، انہوں نے 285ووٹ حاصل کئے۔،نوشکی ضلع میں ممبران کی نشستوں پر وطن دوست پینل پارٹی پینل سے چار نشستیں حاصل کرکے میدان مار لیا جبکہ چار مختلف پینلز کے امیدوار کامیاب ہوگئے، نیشنل پارٹی پینل کے چار امیدوار یوسی مینگل سے میر افضل خان مینگل، یوسی انام بوستان سے میر جیند خان مینگل، یوسی جمالدینی سے میر اورنگزیب جمالدینی، یوسی کیشنگی سے میر عزیز مینگل کامیاب ہوئے۔

یوسی احمدوال سے العزیز پینل کے حاجی میر شکیل خان محمد حسنی، یوسی مل سے آزاد امیدوار حاجی محمد مراد بادینی، یوسی بادینی سے آزاد امیدوارمیر خورشید بادینی اور یوسی ڈاک سے آزاد امیدوار سردارعلی جان مینگل کامیاب ہوئے،نوشکی میں آزاد امیدواروں نے میدان مارلیاوارڈ 1سے آزاد امیر آزاد خان مینگل، وارڈ2سے میر اعجاز احمد مینگل، وارڈنمبر3سے وطن دوست پینل این پی کے امیدوارخیربخش بلوچ، وارڈ نمبر4سے علی اکبر آزاد امیدوار وارڈ نمبر5سے وطن دوست پینل کے ہری چند، وارڈنمبر6سے وطن دوست کے سردار منظور پرکانی،وارڈنمبر7سے جے یو آئی وارڈنمبر8سے بی این پی کے امیدوار حاجی میر وزیر خان مینگل، وارڈنمبر9 سے بی این پی کے وحید مینگل، وارڈنمبر10سے آزاد امیدوار رمضان زہری، وارڈنمبر11سے آزاد میرمبارک زہری، وارڈنمبر12سے آزاد امیدوار جانان بڑیچ ،وارڈنمبر 13سے وطن دوست پینل کے عبدلغفور مینگل، وارڈ14سے آزاد اظہار الحق محمد حسنی اور وارڈ15سے وطن دوست پینل این پی کے امیدوار شاہد علی گورگیج منتخب ہوئے،خاران ضلع کونسل کی 8نشستوں پر مسلم لیگ ق کے تین امیدوار حاجی نور احمد ملازی، حاجی محمد آسا، صغیر بادینی کامیاب ہوئے۔

مسلم لیگ ن کے دو میر سیف سیاپاد اور نورجان قمبرانی نیشنل پارٹی کے بھی دو امیدوار سرفراز احمد اور داد محمد جبکہ آزاد امیدوارعبدالنور محمد حسنی کامیاب ہوگئے،میونسپل کمیٹی میں مسلم لیگ ق کے 6امیدوار جن میں میر نورالدین نوشیروانی، حافظ محمد علی کبدانی، حاجی اعجاز احمد، حاجی احسان ریکی، اورنگزیب اور کیلاش کمار، مسلم لیگ ن کے حاجی غلام سرور بلوچ، بی این پی مینگل کے حاجی غلام حسین آزاد امیدواروں میں محمد اقبال، شعیب احمد، عبدالوہاب، سید نعمت اﷲ، ولی خان کبدانی، حاجی ثناء اﷲ، محمد امین اور محمد اکبر کامیاب ہوگئے، اس طرح مسلم لیگ ق نے میدان مارلیاسوراب میونسپل کمیٹی سوراب اور ڈسٹرکٹ کونسل قلات سے مسلم لیگ ن، بی این پی عوامی اور آزاد امیدواروں نے کامیابی حاصل کرلی، اسسٹنٹ ریٹرننگ آفیسر کے مطابق سابق تحصیل ناظم سوراب حاجی مولابکش زہری، میر رسول بخش میر احمد ریکی، عبدالعلیم ریکی، عبدالواحد ہارونی، حاجی الطاف میرواور خدابخش میروانی کامیاب ہوئے ہیں۔

جبکہ سوراب کی مختلف یونین کونسلز ڈسٹرکٹ کونسل قلات کیلئے کامیاب ہونے والوں میں میر ببرک زہری، میر خدائے رحیم رودینی، میر علی اکبر گرگناڑی، ٹکری محمد علی میروانی، مولوی عبدالرحمان ساسولی، محمد کریم عمرانی شامل ہیںمیونسپل کمیٹی ڈیرہ مرادجمالی بلدیاتی انتخابات میں عوام دوست ڈومکی گروپ پینل نے میدان مارلیا 19نشستوں میں11نشستیں لے کر سرفہرست ترقی پسند پینل نے تین مسلم لیگ ن نے ایک جبکہ دو آزاد امیدوار کامیاب ہوئے،چیئرمین شپ کیلئے عددی برتری حاصل کرلی ہے،تحصیل زیارت میں ضلع کونسل پر جمعیت ف نے 3پشتونخوامیپ نے تین اور جمعیت نظریاتی نے ایک نشست حاصل کی یوسی زیارت ٹاؤن میں کل 7وارڈ پر پشتونخوامییپ نے چار جمعیت ف نے دو اور ایک نشست آزاد امیدوار نے حاصل کی،سبی کی اہم نشستوں پر نوابزادہ جنگیز مری ،ڈومکی گروپ اور سبی الائنس سمیت آزاد امیدواروں نے میدان مار لیاانتخابات میں سبی کے تین بڑے اہم گروپس کے درمیان معرکہ ہوا ۔

جس میں ڈومکی گروپ سبی الائنس اور نوابزادہ جنگیز خان مری گروپ کے درمیان کانٹے دار مقابلہ ہوا اور غیر سرکاری نتائج کے مطابق جس میں اہم نشستیں وارڈ نمبر14سے نوابزادہ جنگیز مری گروپ کے امیدوار میر اصغر خان مری نے ڈومکی گروپ کے میر محمد ایوب مری کو 24ووٹوں کی برتری سے شکست دی ،جبکہ وارڈ نمبر 15سے سبی الائنس کے امیدوار انور لغاری کو ڈومکی گروپ کے راشد حبیب نے ہرادیا،اسی طرح وارڈ نمبر16سے بلوچستان نیشنل پارٹی (عوامی)کے امیدوار محمد یونس گشکوری نے بی این پی مینگل کے امیدوار کو چت کردیا،وارڈنمبر17سے نیشنل پارٹی کے امیدوار میر محمد اسلم گشکوری نے ڈومکی گروپ کے امیدوار عرفان ملک کو شکست دی،وارڈ نمبر18سے بی این پی مینگل کے امیدوار بابو فیض مینگل نے ڈومکی گروپ کے امیدوار وڈیرہ نور محمد گشکوری کو ہرادیا،وراڈ نمبر 7سے ڈومکی گروپ کے میر اللہ داد جتوئی،وراڈ نمبر3سے وڈیرہ سمندر خان ٹالانی،وارڈ نمبر 35سہیل احمد،وارڈنمبر29سے عبدالستار لغاری،وارڈ نمبر5سے منیر احمد جتوئی،وارڈ نمبر34سلیمان سیلاچی،وارڈ نمبر 25سے حاجی گل زمان ہانبھی ،وارڈ نمبر28سے ثاقب بھٹہ ،وارڈ نمبر 26ملک ندیم زیدی،وارڈ نمبر30سے ملک ساجد بنگلزئی، وارڈ نمبر4سے سید آفتاب شاہ، جبکہ سبی الائنس کے امیدوار وارڈ نمبر 23سے محمد انور خجک،وارڈ نمبر24سے امان اللہ سومرو ، وارڈ نمبر31سے پشتونخواہ میپ کے ملک سرور خان مرغزانی،جماعت اسلامی کے میر مظفر ابڑو نے وارڈ نمبر 12سے کامیابی حاصل کرلی ہے ۔

جبکہ ڈسٹرکٹ کونسل کی نشستوں میں سے ڈسٹرکٹ کونسل مرغزانی سے ملک قائم الدین دہپال،ڈسٹرکٹ کونسل تلی سے نیشنل پارٹی کے ملک ظفر سلطان باگرانی ،ڈسٹرکٹ کونسل مل سے بلوچستان نیشنل پارٹی کے میر محمد چانڈیو نے اپنی اپنی نشستیں جیت لی ہیں ،نوکنڈی میں اسلامی ترقی پینل یونین کونسل نوکنڈی الٰہ آباد وارڈ سے ظاہر خلجی 84ووٹ لے کر کامیاب کلی بازار وارڈ سے اسلامی ترقی پسند پینل کے حاجی عنایت نے 283ووٹ لے کر کلی کسٹم وارڈ سے اسلامی ترقی پسند پینل کے حاجی عرض محمد بڑیچ نے 173ووٹ لے کر جیت گئے، کلی زورآباد سے اسلامی ترقی پسند پینل کے حاجی عطاء اﷲ حسن زئی 289، یونین کونسل نوکنڈی سے سخی پینل کے ڈسٹرکٹ امیدوار حاجی نور بخش شیرزئی 1492ووٹ لے کر کامیابی حاصل کی،ضلع قلات تحصیل منگچر میں نیشنل پارٹی نے میدان مارلیانیشنل پارٹی کیخلاف جمعیت علماء اسلام ' جمعیت علماء اسلام (نظریاتی) ' بلوچستان نیشنل پارٹی اور کلوئی اتحاد پر مشتمل چار جماعتی اتحاد تشکیل دیا گیایونین کونسل زازئی سے میر عبداللہ خان لانگو ' یونین کونسل محمود گہرام سے میر کمال خان لانگو ' یونین کونسل زرد سے میر چاکر خان کلوئی ' یونین کونسل کووک سے ٹکری عبدالنبی محمد شہی ' یونین کونسل زرد غلام جان سے محمد اسلم لانگو ' یونین کونسل جوہان سے حاجی عبدالخالق بنگلزئی ' یونین کونسل ریگواش سے محمد اکبر لہڑی 'یونین کونسل چھپر سے عبدالخالق لانگو ' یونین کونسل نیچارا سے میر منیرنیچاری کامیاب ہوگئے امیدواروں کی کامیابی کے بعد کوٹ لانگو خالق آباد منگچر میںایک تقریب کا اہتمام کیا گیا۔

جس میں نیشنل پارٹی کے کارکنوں ' قبائلی عمائدین و معتبرین نے بڑی تعدادمیں شرکت کی اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے نیشنل پارٹی کے رہنماء مشیر خزانہ میرخالد خان لانگو نے بلدیاتی انتخابات میں نیشنل پارٹی کے امیدواروں کی کامیابی کو عوام کی فتح قرار دیتے ہوئے کہا کہ عام انتخابات کے بعد بلدیاتی انتخابات میں بھی عوام نے نیشنل پارٹی پر اپنے اعتماد کا بھرپور اظہار کرتے ہوئے ثابت کر دیا کہ عوام کی طاقت ' قوت اور حمایت نیشنل پارٹی کو حاصل ہے،مانجھی پور میں مسلم لیگ ن اور نیشنل پارٹی کے مابین مقابلہ ضلع کونسل کے امیدوار ن لیگ کے آصف کھوسہ 1548ووٹ لے کر پہلے نمبر پر رہے، مانجھی پور ورڈ نمبر4سے مسکان احمد رئیسانی مسلم لیگ ن کے کامیاب قرار پائے، وارڈنمبر5سے بھی مسلم لیگ ن کے امیدوار عبدالودود کھوسہ نے388ووٹ لے کر پہلی پوزیشن لی۔میونسپل کمیٹی اوستہ کے بلدیاتی انتخابات میں مسلم لیگ (ن)کے 11، میر عطاء اللہ خان بلیدی کے ہمدرد پینل نے 9نشستیں جمعیت علماء اسلام نے ایک اور 4آزاد امیدواروں نے کامیابی حاصل کی ۔ بارکھان میں ڈسٹرکٹ کونسل کی 12نشستوں میں سردار عبدالرحمن کھیتران کے حمایت یافتہ 7امیدواروں نے کامیابی حاصل کی ۔ نیشنل پارٹی آزاد اور پیپلز پارٹی کے امیدواروں کو چارنشستیں ملیں ، بارکھان یونین کونسل میں جے یو آئی (ف) نے کلین سوئیپ کردیا ہے دالبندین میں بابائے چاغی گروپ کے حمایت یافتہ ق لیگ نے میدان مارلیا ہے ایک نشست پر داماد نے سسر کو ہرا دیا۔
Load Next Story