ملک میں ٹڈّی دَل سے مقابلے کے لیے 7 کروڑ ایکڑ سے زائد رقبے کا سروے مکمل

متاثر ہونے والے 40 اضلاع میں 939 ٹیمیں مہم میں حصہ لے رہے ہیں، نیشنل لوکسٹ کنٹرول سینٹر


ویب ڈیسک June 17, 2020
مطابق ملک بھر میں 20 لاکھ ایکڑ پر ٹڈی دَل پر قابو پانے کے لیے آپریشن کیا جا چکا ہے، این ایل سی سی ۔ فوٹو، فائل۔

ملک بھر میں ٹڈّی دَل کے حملوں کا مقابلہ کرنے کے لیے 7 اعشاریہ 75 کروڑ ایکڑ کا سروے مکمل کیا جاچکا ہے۔

نیشنل لوکسٹ کنٹرو سینٹر کے مطابق ملک بھر میں 20 لاکھ ایکڑ پر ٹڈی دَل پر قابو پانے کے لیے آپریشن کیا جا چکا ہے۔ 40 اضلاع کے متاثرہ علاقوں میں 939 ٹیمیں مہم میں حصہ لے رہی ہیں۔ ملک بھر میں 7.75 کروڑ ایکڑ پر سروے کیا جا چکا ہے۔

این ایل سی سی کی جاری کردہ تفصیلات کے مطابق پنجاب میں پچھلے 24 گھنٹوں میں 226538ایکڑ پر سروے کیا گیا۔ صوبہ سندھ میں پچھلے 24 گھنٹوں میں98400 ایکڑ پر سروے کیا گیا۔ 5 اضلاع میں ٹڈی دل کی موجودگی پر1178 ایکڑ پر آپریشن کیا گیا۔

خیبر پختونخواہ میں پچھلے 24 گھنٹوں میں185823 ایکڑ پر سروے کیا گیا۔ 9 اضلاع میں ٹڈی دل کی موجودگی پر800 ایکڑ پر آپریشن کیا گیا۔ صوبہ بلوچستان میں پچھلے 24 گھنٹوں میں315800 ایکڑ پر سروے کیا گیا۔ اضلاع میں ٹڈی دل کی موجودگی پر12127 ایکڑ میں آپریشن کیا گیا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں