ملک کو بے دردی سے لوٹنے والوں کو حساب دینا ہوگا شہباز گِل

اپوزیشن احتساب سے بھاگ کر کورونا کے پیچھے چُھپ رہی ہے، معاون خصوصی برائے سیاسی روابط


ویب ڈیسک June 17, 2020
حکومتی پالیسیوں کی وجہ سے کورونا وبا کو کنٹرول کیا گیا،شہباز گِل فوٹو: فائل

وزیر اعظم کے معاون خصوصی برائے سیاسی روابط ڈاکٹر شہباز گل کا کہنا ہے کہ ملک کو بے دردی سے لوٹنے والوں کو حساب دینا ہوگا۔

اپنے بیان میں ڈاکٹر شہباز گِل کا کہنا تھا کہ کرپشن کے کیسسز کا سامنا کرنے والے کس منہ سے حکومت کو بھاشن دے رہے ہیں، تحریک انصاف حکومت سیاسی انتقام پر یقین نہیں رکھتی لیکن ملک کو بے دردی سے لوٹنے والوں کو حساب دینا ہوگا۔

ڈاکٹر شہباز گِل کا کہنا تھا کہ حکومتی پالیسیوں کی وجہ سے کورونا وبا کو کنٹرول کیا گیا، اپوزیشن اس وقت احتساب سے بھاگ کر کورونا کے پیچھے چُھپ رہی ہے، کاغذ کے شیر بیرونِ ملک سے کورونا کے خلاف مدد کرنے آئے اور خود ڈھیر ہوگئے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |