حکومت نے کورونا کے خلاف جنگ میں ہتھیار ڈال دئیے شہباز شریف

حکومت نے طے کرلیا عوام اور کورونا خود ہی ایک دوسرے سے نمٹ لیں ،اپوزیشن لیڈر


ویب ڈیسک June 17, 2020
بجٹ میں حکومت نے کورونا سے لڑتے غریبوں کے لئے کوئی پیسہ نہیں رکھا، شہباز شریف فوٹو: فائل

پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر اور قائد حزب اختلاف شہبازشریف کا کہنا ہے کہ بجٹ اعداد و شمار ظاہر کرتے ہیں کہ حکومت نے کورونا کے خلاف جنگ میں ہتھیار ڈال دئیے ہیں۔

پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر اور قائد حزب اختلاف شہبازشریف نے آئندہ مالی سال کے بجٹ میں غریبوں کے لئے کوئی ریلیف نہ ہونے اور سبسڈیز میں کٹوتی کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ لاک ڈاؤن نہ کرنے کی کنفیوز پالیسی سے غیر موثر لاک ڈاؤن تک حکومت وبا کے پھیلاؤ کو روکنے میں ناکام رہی ، بجٹ اعداد و شمار ظاہر کرتے ہیں کہ حکومت نے کورونا کے خلاف جنگ میں ہتھیار ڈال دئیے ہیں، این ڈی ایم اے کے لئے وسائل 25 ارب سے کم کرکے 5 ارب کردئیے گئے ہیں ، حکومت نے طے کرلیا ہے کہ عوام اور کورونا خود ہی ایک دوسرے سے نمٹ لیں۔

اپوزیشن لیڈر کا کہنا تھا کہ حکومت کے پاس بڑی کمپنیوں کے لئے اربوں روپے تھے لیکن غریبوں کو دینے کے لئے کچھ نہیں، بجٹ میں حکومت نے کورونا سے لڑتے غریبوں کے لئے کوئی پیسہ نہیں رکھا۔ حکومت نے مزدوروں کی مدد کی مد میں 75 ارب کے بجٹ میں کمی کردی ہے۔ یوٹیلیٹی اسٹورز کے لئے سبسڈی 10 ارب سے کم کرکے آئندہ سال کے لئے صفر کردی گئی ہے۔ بجلی صارفین کی مدد کیلئے10 ارب روپے کی رقم بھی بجٹ میں صفر کردی گئی.

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |