’’کہاں چھپا بیٹھا ہے وزیرِاعظم‘‘ لداخ میں بھارتی رسوائی پر راہول گاندھی بھی مودی پر برس پڑے
گزشتہ 45 سال میں یہ پہلا موقع ہے جب بھارت کو لداخ میں چین سے جھڑپوں میں بھاری جانی نقصان اٹھانا پڑا ہے
لداخ میں چینی فوج سے جھڑپ میں 20 بھارتی فوجیوں کی ہلاکت پر کانگریسی رہنما اور بھارتی پارلیمنٹ کے رکن، راہول گاندھی بھی مودی سرکار پر برس پڑے۔ کچھ دیر پہلے اپنی ایک ٹویٹ میں راہول گاندھی نے لکھا: ''وزیراعظم خاموش کیوں ہے؟ وہ کہاں چھپا بیٹھا ہے؟ بہت ہوگیا! ہمیں معلوم ہونا چاہیے کہ کیا ہوا تھا۔''
یہ خبر بھی پڑھیے: لداخ؛ چین سے جھڑپ میں ہلاک ہونے والے بھارتی فوجیوں کی تعداد 20 ہوگئی
واضح رہے کہ گزشتہ 45 سال میں یہ پہلا موقع ہے کہ جب بھارت کو لداخ میں چین کے خلاف جھڑپوں میں بھاری جانی نقصان اٹھانا پڑا ہے مگر اس بارے میں بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کی جانب سے اب تک کوئی بیان سامنے نہیں آیا ہے۔
اگرچہ بھارتی میڈیا اپنا روایتی انداز برقرار رکھتے ہوئے مسلسل چین کے خلاف واویلا کرنے میں مصروف ہے لیکن اس معاملے میں مودی سرکار اب تک خاموش ہے۔ بھارت کے سیاسی حلقوں میں اس خاموشی پر مودی اور ان کی حکومت کو ''چین سے خوف زدہ'' بھی قرار دیا جارہا ہے۔