پی ٹی آئی حکومت کا اولین مشن عوامی خدمت ہے وزیراعظم
ماضی میں اقتدار میں رہنے والی سیاسی قیادت نے عوامی خدمت نہیں کی، وزیراعظم عمران خان
وزیراعظم عمران خان نے کراچی کے اراکین اسمبلی کو ہدایت کی کہ وہ اپنے متعلقہ حلقوں میں عوامی مسائل کا حل یقینی بنانے میں متحرک کردار ادا کریں۔
گورنر ہاؤس کراچی میں وزیر اعظم عمران خان سے تحریک انصاف کے ارکان سندھ اسمبلی عمر عماری، ڈاکٹر عمران علی شاہ، ارسلان تاج حسین، بلال احمد، فردوس شمیم نقوی، حلیم عادل شیخ، جمال الدین صدیقی، کریم بخش گبول، محمد علی عزیز، میر رمضان، شہزاد قریشی، ملک شہزاد اعوان، ربستان خان، سید احمد، شاہ نواز جدون، محمد اسلم ابرو، شہریار خان، عدیل احمد، راجہ اظہر خان، ڈاکٹر سنجے گنگوانی، طاہرہ دعا بھٹو، سدرہ عمران، ڈاکٹر سیما ضیا اور رابعہ اظفر نے ملاقات کی۔
اس موقع پر گورنر سندھ عمران اسماعیل، وزیر بحری امور سید علی زیدی اور معاون خصوصی ڈاکٹر ثانیہ نشتر بھی موجود تھیں۔
اراکین اسمبلی نے وزیر اعظم کو حالیہ بجٹ، کورونا وبا سے نمٹنے کے لیے حکمت عملی اور احساس ایمرجنسی کیش پروگرام کے اجرا پر بھر پور خراج تحسین پیش کیا۔ اراکین اسمبلی نے وفاق اور صوبے کے درمیان روابط کو مزید مستحکم کرنے کے لیے تجاویز بھی پیش کیں۔
اس موقع پر وزیراعظم نے کہا کہ عوامی خدمت پی ٹی آئی حکومت کا اولین مشن ہے، انہوں نے اراکین کو ہدایت کی کہ وہ اپنے متعلقہ حلقوں میں عوامی مسائل کاحل یقینی بنانے میں متحرک کردار ادا کریں۔
بعد ازاں وزیر اعظم عمران خان سے اتحادی جماعتوں کے وفود نے بھی ملاقاتیں کیں، اس موقع پر وزیراعظم نے کہا کہ ماضی میں اقتدار میں رہنے والی سیاسی قیادت نے عوامی خدمت نہیں کی، انہوں نے صرف اپنی ذاتی مفاد کی خاطر اقتدار کا استعمال کیا ، پی ٹی آئی اور اتحادی جماعتوں کا مشترکہ ایجنڈا کرپشن کا خاتمہ، غربت میں کمی اور عوامی خدمت ہے، اس ضمن میں وفاقی حکومت تمام صوبوں بشمول سندھ کے ساتھ ہر ممکن تعاون کررہی ہے۔