کسٹمز پورٹ قاسم کلکٹریٹ کے دو افسران بھی کورونا کی زد میں آگئے

مذکورہ افسران میں بظاہر کورونا کی علامات ظاہرنہیں ہورہی تھیں  لیکن دونوں کی ٹیسٹ رپورٹ مثبت آئی


Ehtisham Mufti June 17, 2020
مذکورہ افسران میں بظاہر کورونا کی علامات ظاہرنہیں ہورہی تھیں  لیکن دونوں کی ٹیسٹ رپورٹ مثبت آئی

کسٹمزہاوس کراچی کے بعد کسٹمز پورٹ قاسم کلکٹریٹ کے دو افسران جن میں ایک اسسٹنٹ کلکٹراورایک ایگزامنیشن آفیسر شامل ہیں بھی کورونا وائرس کی زد میں آگئے ہیں اور ان دونوں افسران کی کورونا ٹیسٹ رپورٹ مثبت آئی ہے۔

مزکورہ افسران میں کوروناوائرس کی تشخیص کے بعد پورٹ قاسم کلکٹریٹ میں تعینات کسٹمز افسران وعملے میں خوف کی لہر دوڑ گئی ہے اور بیشترخوفزدہ افسران نے احتیاطی تدابیر اختیار کرتے ہوئےچھٹیاں حاصل کرلی ہیں۔

کسٹمزذرائع کا کہنا ہے کہ مذکورہ افسران میں بظاہر کورونا کی علامات ظاہرنہیں ہورہی تھیں لیکن جب ان کا کوروناٹیسٹ کروایا گیا توٹیسٹ رپورٹ میں کوروناکی تشخیص ہوئی جس کے بعدان افسران فوری طورپر خودسے قرنطینہ کرلیاہے۔

ذرائع نےایکسپریس کو بتایا کہ کورونا کا شکار ہونے والے اسسٹنٹ کلکٹرکا گزشتہ روز ہی پورٹ قاسم کلکٹریٹ کےسی آئی یو ڈپارٹمنٹ میں تبادلہ ہواتھا اوران کے تبادلے کے بعد سی آئی یو میں تعینات دیگر افسران کے ساتھ ان کی ملاقاتیں بھی ہوئیں۔ ذرائع کاکہناہے کہ کسٹمزافسران میں کوروناوائرس کی تشخیص کی بڑی وجہ پبلک ڈیلنگ ہے کیونکہ درآمد وبرآمدی کنسائمنٹس کی کلیئرنس کےسلسلے میں کسٹمزافسران کو درآمدکنندہ، انکے نمائندوں کلئیرنگ ایجنٹس سمیت دیگر متعلقہ لوگوں سے رابطہ کرنا پڑتاہے جو کسٹمزافسران میں کوروناوائرس تیزی سے پھیلاو کا باعث بن رہاہے۔

واضح رہے کہ اس سے قبل کسٹمزہاﺅس کراچی میں بھی پرال کے عملے میں کورونا وائرس کی تشخیص ہوچکی ہے جس کے بعد چیف کلکٹر کسٹمز کی ہدایت پر کسٹمزہاﺅس کراچی میں ادویات کا اسپرے کروایاگیاتھا۔ ٹریڈ سیکٹر کے نمائندوں کا کہناہے کہ ایف بی آرکو درآمد وبرآمدی کنسائمنٹس کی کلیئرنس کے نظام کو جاری حالات کے تناظر میں آن لائن کرنے کی ضرورت ہے تاکہ ایف بی آرافسران ودیگر اسٹیک ہولڈرز کو کوروناوائرس سے بچایاجاسکے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں