مجھے سندھ میں ایک روپے کی کرپشن بھی برداشت نہیں  بلاول بھٹو

کرپٹ شخص کتنا ہی بااثر کیوں نہ ہو اس کے خلاف گھیرا تنگ کیا جائے، چیئرمین پی پی پی کی ہدایت


ویب ڈیسک June 17, 2020
کرپٹ افراد کو انجام تک پہنچا کرعبرت کی ایسی مثال بنایا جائے کہ کوئی کرپشن کا سوچ بھی نہ سکے، چیئرمین پی پی پی ۔ فوٹو:فائل

چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری کا کہنا ہے کہ سندھ میں کرپٹ افراد کو ان کے انجام تک پہنچا کر عبرت کی ایسی مثال بنایا جائے کہ کوئی کرپشن کا سوچ بھی نہ سکے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری سے جام اکرام اللہ دھاریجو اور سردار محمد بخش خان مہر نے ملاقات کی اور محکمہ اینٹی کرپشن اور محکمہ صنعت سے متعلق بریفنگ دی۔

چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری کا کہنا تھا کہ مجھے سندھ میں ایک روپے کی کرپشن بھی برداشت نہیں، سندھ میں جو بھی کرپشن کرے اس کے خلاف سخت ترین کارروائی کی جائے، کرپٹ شخص کتنا ہی بااثر کیوں نہ ہو، اس کے خلاف گھیرا تنگ کیا جائے۔

بلاول بھٹو کا کہنا تھا کہ سندھ میں کرپشن کرنے والوں کی کوئی جگہ نہیں، کرپٹ افراد کو کیفرکردار تک پہنچایا جائے اور ان کو انجام تک پہنچا کرعبرت کی ایسی مثال بنایا جائے کہ کوئی کرپشن کا سوچ بھی نہ سکے۔

چیئرمین پی پی پی نے جام اکرام اللہ دھاریجو کو ہدایت دی کہ صنعت کاروں سے ملاقات کریں اور ان کے مسائل کو حل کریں، اور صوبے بھر کی صنعتی زونز کے انفرا اسٹرکچر کو مزید بہتر بنایا جائے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں