متعصب تجزیہ کارایم کیوایم کی کردارکشی کررہے ہیںمتحدہ

بلدیاتی انتخابات قریب آتے ہی متحدہ کیخلاف مذموم پروپیگینڈہ شروع کردیا گیا ہے،ترجمان

متحدہ میں گروپ بندی اوردراڑیں پڑنے کے ناپاک خواب دیکھنے والے عناصرناکام ونامرادہونگے فوٹو: فائل

متحدہ قومی موومنٹ کے ترجمان نے بعض نیوزچینلزپرایم کیوایم کی کردارکشی کی مذمت کرتے ہوئے کہاہے کہ جوں جوں بلدیاتی الیکشن قریب آرہے ہیں بعض نیوزچینلزکے متعصب اورنام نہادتجزیہ نگاروں نے ایم کیوایم کے خلاف زہریلا پروپیگنڈ ہ شروع کردیاہے۔

اپنے بیان میں ترجمان نے کہاکہ جب سے ایم کیوایم قائم ہوئی ہے،ایم کیوایم دشمن متعصب قوتیں اسے ختم کرنے کیلیے کوشاں ہیں،اس مقصدکیلیے ایک طرف توایم کیوایم پرمظالم کے پہاڑتوڑے گئے اوردوسری جانب ایم کیوایم کاامیج خراب کرنے،کارکنان و عوام کوایم کیوایم سے متنفر کرنے اورعوام کوگمراہ کرنے کیلیے اس کیخلاف طرح طرح کے پروپیگنڈے کیے گئے، ایم کیوایم کوملک دشمن جماعت قراردینے کیلیے اس پرجناح پورجیسے گھناؤنے الزامات تک لگائے گئے اوران الزامات اور پروپیگنڈوں کاسلسلہ تاحال جاری ہے۔گزشتہ انتخابات کے موقع پربھی ایم کیوایم کے خلاف منفی پروپیگنڈے کاطوفان کھڑاکیاگیاتھااوراب بھی جیسے جیسے بلدیاتی انتخابات قریب آرہے ہیں،ایک بار پھرایم کیوایم کے خلاف منفی پروپیگنڈے اورالزامات کاسلسلہ شروع کردیاگیا،بعض نیوزاینکر اور متعصب تجریہ کار اپنے مذموم اورمتعصبانہ عزائم کے تحت ایم کیوایم کے خلاف جان بوجھ کرجھوٹے،منفی اوربے بنیاد پروپیگنڈے کررہے ہیں اور لندن میں ہونے والی بعض تحقیقات کے حوالے سے ایم کیوایم کامیڈیاٹرائل کررہے ہیں جوانتہائی قابل مذمت ہے۔




ترجمان نے کہاکہ ایم کیوایم ایک ذمے دار سیاسی جماعت ہے جوآئین اورقانون کااحترام کرتی ہے اورایک ذمے دار سیاسی جماعت کی حیثیت سے وہ لندن میں پولیس کے ساتھ تحقیقات میںبھرپورتعاون کررہی ہے لیکن بعض نیوزچینلزاور متعصب تجزیہ نگاراس بنیادپرایم کیوایم کے رہنماؤں اورقیادت سمیت پوری ایم کیوایم کی کردارکشی کررہے ہیں۔ترجمان نے کہاکہ ایم کیوایم آزادی صحافت اور اظہار رائے کی آزادی کادل سے احترام کرتی ہے لیکن یہ امرانتہائی افسوسناک ہے کہ میڈیا میں موجود بعض متعصب شخصیات نے ایم کیوایم کیلیے شروع سے ہی متعصبانہ اورتحقیرآمیزلب ولہجہ اختیارکیا ہواہے،یہ عناصردن رات ایم کیوایم کوتقسیم کرنے اور اس کی تباہی وبربادی کے خواب دیکھتے ہیں اوراپنے تبصروں اورتجزیوں میں باربارا س کااظہارکرتے ہیں۔ترجمان نے کہاکہ ایم کیوایم کوئی کاغذی اورڈرائنگ روم کی سیاست کرنے والی جماعت نہیں بلکہ وہ گلیوں میں جنم لینے والی ایک سچی عوامی تحریک ہے جس کی جدوجہد میں ہزاروں شہدااورالطاف حسین کے بھائی اوربھتیجے کالہوشامل ہے اور جس تحریک میں ہزاروں شہداکالہوشامل ہواسے چند متعصب لوگوں کی خواہش اورسازشیں ختم نہیں کرسکتیں، جو عناصر ایم کیو ایم کوتباہ کرنے ،اس میں گروپ بندی اور دراڑیں پڑنے کے ناپاک خواب دیکھ رہے ہیں ان کے ناپاک خواب پہلے بھی چکناچورہوئے اوروہ آئندہ بھی اپنے منصوبوں میں ناکام ونامرادہوںگے۔
Load Next Story