کورونا وبا کلینکس میں ڈاکٹروں نے فیس100 گنا بڑھادی

شوگر،بلڈپریشرچیک کرنے اورٹیسٹوں کی قیمتیں بھی بڑھی ہیں،شہری

زائد فیسیں لینے والوں کے خلاف کارروائی کریںگے،حکام محکمہ صحت۔ فوٹو: فائل

ISLAMABAD:
کورونا وبا کے باعث نجی کلینکس میں ڈاکٹروں نے معائنہ فیس اور لیبارٹری ٹیسٹوں کی قیمتوں میں 100گنا اضافہ کردیا۔

کورونا وبا کے باعث سرکاری اسپتالوں میں او پی ڈیز کی سہولت بند ہونے سے گلی محلوں اور کمرشل علاقوں میں نجی کلینکس میں ڈاکٹروں نے معائنہ فیس اور لیبارٹری ٹیسٹوں کی قیمتوں میں 100گنا اضافہ کردیا ہے۔


سرکاری اسپتالوں کی او پی ڈیز بند ہونے سے ان نجی کلینکس میں رش کا رجحان بڑھ گیا ہے۔ جس کا ناجائز فائدہ اٹھایا جا رہا ہے۔

شہریوں کا کہنا ہے کہ ڈاکٹروں کی فیسوں میں اضافے کے ساتھ ساتھ ادویات بھی من پسند فارمیسی سے خریدنے کی ہدایت کی جاتی ہے۔
Load Next Story