لداخ کشیدگی چین کا بھارت سے واقعہ کے ذمہ داروں کو سزا دینے کا مطالبہ

آئندہ ایسے واقعات سے بچنا ہے تو بھارت فوری ہر قسم کی اشتعال انگیزی بند کرے، چینی وزارت خارجہ


ویب ڈیسک June 18, 2020
آئندہ ایسے واقعات سے بچنا ہے تو بھارت فوری ہر قسم کی اشتعال انگیزی بند کرے، چینی وزارت خارجہ

KARACHI ': چینی وزیر خارجہ نے بھارتی ہم منصب کو ٹیلی فون کرکے گلوان میں پیش آنے والے واقعے کی مکمل تحقیقات اور ذمہ داروں کو سزا دینے کا مطالبہ کیا ہے۔

لداخ کے علاقے وادی گلوان میں بھارت اور چین کے درمیان کشیدگی برقرار ہے، چین کی فوج نے لداخ میں درہ قراقرم کے قریب نئی پوزیشنیں سنبھال لی ہیں جب کہ دونوں ممالک کے وزراء خارجہ کے درمیان ٹیلی فونک رابطہ بھی ہوا ہے۔

چینی وزیر خارجہ نے اپنے بھارتی ہم منصب سے ٹیلی فونک رابطہ کیا جس میں چینی وزیر خارجہ نے بھارت پر زور دیا کہ گلوان میں پیش آنے والے واقعے کی مکمل تحقیقات کرکے ذمہ داروں کو سزا دی جائے۔ چینی وزارت خارجہ کا کہنا ہے کہ بھارت علاقائی خودمختاری کے عزم کو ہلکا نہ لے اور آئندہ ایسے واقعات سے بچنا ہے تو فوری ہر قسم کی اشتعال انگیزی بند کرے۔

دوسری جانب بھارتی وزیر خارجہ کا کہنا ہے کہ بھارت بات چیت سے سرحدی تنازع کا حل چاہتا ہے جب کہ بھارتی وزیراعظم نریندر مودی نے کل آل پارٹیز کانفرنس طلب کرلی ہے۔

 

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |