افغانستان کے 6 صوبوں میں آپریشن 19 طالبان جنگجو ہلاک

3 گرفتار کرلیے گئے،طالبان کے ٹھکانوں سے بھاری مقدار میں اسلحہ بھی برآمد کرلیا، افغان سیکیورٹی فورسز


INP/APP December 08, 2013
جھڑپوں میں 19 جنگجوئوں کوہلاک کردیا گیا تاہم بیان میں افغان فورسزکے نقصانات کاکچھ نہیں بتایا گیا۔ فوٹو: رائٹرز/فائل

افغان نیشنل سیکیورٹی فورسزکی جانب سے 6 صوبوں میں طالبان کے خلاف آپریشن میں 19 جنگجو مارے گئے جبکہ 3 کوگرفتارکرلیا گیا۔

ہفتے کوافغان وزارت داخلہ کے بیان میں کہا گیا ہے کہ افغان سیکیورٹی فورسز نے کنڑ، لغمان، قندھار، وردگ، لوگر اور ہلمند میں طالبان کے خلاف کلین اپ آپریشنزکا آغازکردیا ہے۔ جھڑپوں میں 19 جنگجوئوں کوہلاک کردیا گیا تاہم بیان میں افغان فورسزکے نقصانات کاکچھ نہیں بتایا گیا۔



طالبان کے ٹھکانوںسے بھاری مقدارمیں اسلحہ بھی برآمد کرلیا گیا ہے۔ افغان نیشنل سیکیورٹی فورسز نے 27 نومبرکو ننگر ہار، نورستان، قندھار، زابل اور ہلمند میں آپریشن کے دوران 30 جنگجوئوں کو ہلاک کرنے کادعویٰ کیا تھا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں