یاسر حسین کورونا کے مریضوں کو پلازمہ بیچنے والوں پر برس پڑے

صحت یاب مریضوں کا پلازمہ مہنگے داموں فروخت کرنے کی خبریں گردش کررہی ہیں


ویب ڈیسک June 18, 2020
صحت یاب مریضوں کا پلازمہ ہنگے داموں فروخت کرنے کی خبریں گردش کررہی ہیں فوٹوفائل

اداکار یاسر حسین نے کورونا کے مریضوں کو پلازمہ عطیہ کرنے کے بجائے مہنگے داموں فروخت کرنے والوں کو آڑے ہاتھوں لیا ہے۔

پاکستان سمیت پوری دنیا میں پھیلے کورونا وائرس کے باعث اب تک لاکھوں لوگ اپنی زندگی کی بازی ہار چکے ہیں اور ابھی تک اس جان لیوا وائرس کی کوئی ویکسین دریافت نہیں ہوسکی ہے۔ تاہم کورونا وائرس سے صحت یاب ہونے والے مریضوں کا پلازمہ متاثرہ مریضوں کے لیے کافی فائدے مند ثابت ہورہا ہے اور پلازمہ تھراپی سے کورونا کے مریضوں کی حالت میں بہتری آرہی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: سشانت کا سوچی سمجھی منصوبہ بندی کے تحت قتل کیا گیا

پلازمہ تھراپی کے موثر ہونے کے بعد نیشنل انسٹیٹیوٹ آف بلڈ ڈیزیز کے سربراہ ڈاکٹر طاہر شمسی نے چند روز قبل کورونا سے صحت یاب افراد سے اپنا پلازمہ رضاکارانہ طور پر عطیہ کرنے کی درخواست بھی کی تھی۔ تاہم سوشل میڈیا پر صحت یاب مریضوں کا پلازمہ عطیہ کرنے کے بجائے اسے بلیک میں مہنگے داموں فروخت کرنے کی خبریں گردش کررہی ہیں۔ پلازمہ فروخت کرنے کی خبریں منظر عام پر آنے کے بعد سوشل میڈیا پر اس عمل کی سخت مذمت کی جارہی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: خدا سے دعا ہے کہ خانہ کعبہ میں اذان دوں، عاطف اسلم

اداکار یاسر حسین نے بھی پلازمہ عطیہ کرنے کے بجائے فروخت کرنے والوں کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے کہا ہے کہ ''دنیا کے کسی کافر نے پلازمہ بیچا؟ لیکن ہمارے یہاں باقی دنیا کو کافر کہنے والے پلازمہ بیچ رہے ہیں۔ایسا کیوں؟ یااللہ رحم۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں