آزاد کشمیر کا 1 کھرب 39 ارب 50 کروڑ روپے کا ٹیکس فری بجٹ پیش

غیر ترقیاتی بجٹ کیلئے ایک کھرب 15ارب جبکہ24ارب50کروڑ ترقیاتی اخراجات کیلئے تجویز


ویب ڈیسک June 18, 2020
غیر ترقیاتی بجٹ کیلئے ایک کھرب 15ارب جبکہ24ارب50کروڑ ترقیاتی اخراجات کیلئے تجویز

آزاد جموں و کشمیر حکومت نے مالی سال2020-21کیلئے 1کھرب39ارب50کروڑروپے حجم کا ٹیکس فری بجٹ پیش کردیا۔

اسپیکر شاہ غلام قادر کی زیر صدارت آزاد کشمیر قانون ساز اسمبلی کا اجلاس ہوا جس میں وزیر خزانہ ڈاکٹر محمد نجیب نقی خان نے تخمینہ میزانیہ2020-21پیش کر دیا۔

بجٹ میں ایک کھرب 15ارب غیر ترقیاتی بجٹ کیلئے جبکہ24ارب50کروڑ ترقیاتی اخراجات کیلئے تجویز کیے گئے ہیں۔ آمدن کا تخمینہ 1کھرب13ارب 50کروڑ روپے لگایا گیا ہے جس میں کیپیٹل اخراجات کیلئے ڈیڑھ ارب روپے کا تخمینہ بھی شامل ہے۔

وزیر خزانہ نے مالی مشکلات کے باوجود فنڈز فراہم کرنے پر حکومت پاکستان کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ کفایت شعاری کے ساتھ مالیاتی ڈسپلن اور آزاد خطہ کی تعمیر وترقی کو مدنظر رکھتے ہوئے ایک بہترین بجٹ تیار کیا ہے۔

اجلاس میں مسلم کانفرنس کے ممبر صغیر چغتائی نے پوائنٹ آف آرڈر پر بات کرنے کی کوشش کی تاہم اسپیکر کی جانب سے اجازت نہ ملنے پر مسلم کانفرنس اور پی ٹی آئی کے ممبران واک آؤٹ کرگئے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں